in

پیمرا وہ کرے جو صحیح ہو، اداکار عمیر رانا

پیمرا وہ کرے جو صحیح ہو، اداکار عمیر رانا

چند روز قبل ڈرامہ سیریل ’دل ناامید تو نہیں‘میں نشر کیا جانے والے مواد کو ضابطہ اخلاق کے مطابق بنانے کی ہدایت کی تھی۔

پیمرا سے جاری مختصر اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اتھارٹی نے ٹی وی ون چینل کو ڈرامہ سیریل ’دل ناامید تو نہیں‘میں نشر کیا جانے والے مواد کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا۔

گزشتہ روز ڈرامے میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار عمیر رانا نے ٹوئٹر پر اس حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ۔

مختلف ٹوئٹس میں عمیر رانا کا کہناتھا کہ ایف آئی اے پاکستان میں بہاردی سے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری عاجزانہ کوشش یہ ہے کہ ان کے اس کاز میں عوام کو ہمارے روزمرہ کے عمل سے آگاہی دے کر مدد کریں، جو غلامی کی اس جدید تجارت کو کہیں نہ کہیں بڑھاسکتے ہیں۔

دوسری ٹوئٹ میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ برا ہے؟ بالکل ہے تمام برائیاں ہوتی ہیں، میں پیمرا کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ کریں جو صحیح، مقبول نہیں، اس جہاد میں ہمارا ساتھ دیں اور ہمارے پیارے ملک پاکستان کو معاشرے میں ایسے گھناؤنے عناصر سے پاک کرنے میں ہماری مدد کریں۔

واضح رہے کہ یہ ڈراما انسانی اسمگلنگ، جسم فروشی اور بچوں کے استحصال سمیت خواتین پر ڈھائے جانے والے ناروا سلوک جیسے موضوعات پر مبنی ہے۔

‘دل نا امید تو نہیں’ میں یاسرہ رضوی اور یمنیٰ زیدی سمیت سامعہ ممتاز، نعمان اعجاز، وہاج علی اور عمیر رانا جیسے اداکار بھی ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔

اس ڈرامے کی کہانی آمنہ مفتی نے لکھی ہے جسے کشف فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ٹی وی ون پر نشر کیا جارہا ہے جبکہ اس ڈرامے کی ہدایات کاشف ناصر نے دی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زلمی نے یونائیٹڈ کو باآسانی 6وکٹوں سے ہرادیا

زلمی نے یونائیٹڈ کو باآسانی 6وکٹوں سے ہرادیا

رواں سال فلم ’ضرار‘ریلیز ہوجائے گی، شان شاہد

رواں سال فلم ’ضرار‘ریلیز ہوجائے گی، شان شاہد