in

میں قرنطینہ کیلئےتیارنہیں تھا،احمدعلی بٹ

میں قرنطینہ کیلئےتیارنہیں تھا،احمدعلی بٹ

عالمی وبا کرونا سے متاثرہ افراد میں اداکاراحمد علی بٹ کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس دوران پاکستان سے باہرتھے۔

اداکارنے ان دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی زندگی کے 2 ہفتے ایک ایسے ملک میں قرنطینہ میں گزارے جو میرا اپنا نہیں اور وہاں کے لوگ مجھے نہیں سمجھتے تھے۔

احمد نے واضح کیا کہ اگرچہ ان کے پاس کھانے پینے کا اچھا انتظام اوررہائش تھی لیکن یہ ان کی زندگی کا سب سے زیادہ مشکل تجربہ تھا۔

اس ملک کا نام نہ بتاتے ہوئے احمد نے مزید کہا کہ قرنطینہ ایک ایسی چیز تھی جس کیلئے وہ بالکل تیار نہیں تھے اور وہ ان دنوں کو کبھی بھی یاد نہیں رکھنا چاہیں گے۔

احمد علی بٹ جلد بھارتی پنجابی فلم ” پھٹے دیندے چک پنجابی” میں نظر آئیں گے جو ان کےکیریئر کی پہلی انٹرنیشنل فلم ہوگی۔ فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں ہوئی۔

کاسٹ میں احمد کے علاوہ بھارتی پنجابی فلموں کے سپر اسٹار گپی گیروالم انوکپور اور نیرو باجوہ شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: پاک فضائیہ کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پر نغمہ جاری

ویڈیو: پاک فضائیہ کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پر نغمہ جاری

راول پنڈی: پتنگ کی ڈور سے ڈرون گر گیا

راول پنڈی: پتنگ کی ڈور سے ڈرون گر گیا