in

عاطف اسلم کا نیاگانا”رات”ریلیز

عاطف اسلم کا نیاگانا”رات”ریلیز

گلوکار عاطف اسلم نے بالآخر اپنے نئے گانے ”رات ” کی آڈیو جاری کردی ہے،، تاہم میوزک ویڈیو کیلئے ان

عاطف نے ہیش ٹیگز میں بتایا کہ گانے کی آڈیو آئی ٹیونز اور اسپاٹی فائے پردستیاب ہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرعاطف نے لکھا ،” اب اورانتظار نہیں، سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے ٹریک رات کی جھلکیاں شیئرکررہا ہوں ”۔

اس اعلان سے ایک گھنٹہ قبل شیئرکیے جانے والے ٹیزر میں عاطف اسلم اداکارہ منشاء پاشا اور ایک بچے کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔

گلوکار نے اپنے فالوورز سے پوچھا ” کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ گانا کس حوالے سے ہے”؟

اس سے قبل 11 فروری کو عاطف اسلم نےمداحوں کیلئے ”رات ” کا ٹیزرشیئرکیا تغا جس میں ان کے ہمراہ سائرہ یوسف تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے عاطف نے اپنے یو ٹیوب چینلک کو سابسکرائب کرنے کیلئے کہا تھا۔

میوزک ویڈیو کے پروڈیوسرعاطف خود ہیں جبکہ ڈائریکشن گلوکار،رائٹراورفلمسازیاسر جسوال نے دی ہیں۔

میوزک ویڈیو میں سائرہ اور منشاء کے علاوہ ماڈل کرن ملک بھی دکھائی دیں گی۔

رات کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ آڈیو ریلیز ہوتے ہیں عاطف اسلم ٹوئٹرٹاپ ٹرینڈ میں آگئے ہیں، پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی یہ گانا بیحد پسند کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نےٹویٹس میں اپنی پسندیدگی ظاہر کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حریم شاہ نے بلاول بھٹو سے اظہار محبت کردیا ویڈیو وائرل

حریم شاہ نے بلاول بھٹو سے اظہار محبت کردیا ویڈیو وائرل

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجویز دے دی

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجویز دے دی