in

معروف گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتے چوری واپس لانیوالے کیلئے  کروڑوں روپے انعام کا اعلان کردیا

معروف گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتے چوری واپس لانیوالے کیلئے  کروڑوں روپے انعام کا اعلان کردیا

معروف گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتے چوری ، واپس لانیوالے کیلئے  کروڑوں روپے …

نیویارک (ویب ڈیسک) معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے دو کتے چوری کرلیے گئے جس پر انہوں نے کتوں کو محفوظ لانے والے کے لیے 5 لاکھ ڈالر (سات کروڑ 91 لاکھ سے زائد روپے)انعام کا اعلان کیا ہے، چوری کی واردات  گذشتہ روز ویسٹ ہالی وڈ میں واقع گلوکارہ کے گھر کے قریب پیش آئی۔

امریکی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیاکہ   لیڈی گاگا کا ملازم ان کے تین کتوں کو ٹہلانےکے لیےگھر سے باہر نکلا ہوا تھا کہ اس دوران دو نامعلوم حملہ آوروں نے اس سے کتے چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اس پر فائرنگ کردی، سینے پر چار گولیاں لگنے پر ملازم نیچے گرگیا اور حملہ آور  دو اعلیٰ نسل کے مہنگےکتے لے کر فرار ہوگئے جب کہ ‘مس ایشیا’ نامی کتیا جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی جسے بعد ازاں پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

واقعے کے بعد زخمی ملازم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں موجود لیڈی گاگا واقعے کی اطلاع سن کر شدید پریشان ہوگئیں اور ر  انہوں نے اپنے دونوں کتوں کو محفوظ حالت میں لانے والے کے لیے 5 لاکھ ڈالر(7 کروڑ 91 لاکھ34 ہزار روپے) انعام کا اعلان کیا ہے اور کہا ہےکہ کتے لانے والے سے متعلق کوئی سوال نہیں کیا جائےگا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ وہ یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ ملزمان کا مقصد لیڈی گاگا کے کتوں کو ہی چوری کرنا تھا یا یہ اتفاقیہ واردات ہے، کیونکہ فرانسیسی نسل کا ایک بل ڈوگ   1500 سے 3ہزار ڈالر میں باآسانی فروخت ہوسکتا ہے اور بعض کی قیمت تو 10 ہزار ڈالر تک بھی چلی جاتی ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میرا پاسپورٹ تک چرا لیا گیا نورا فتیحی بالی ووڈ میں شیطان صفت لوگوں کا ذکر کرتے رو پڑیں

میرا پاسپورٹ تک چرا لیا گیا نورا فتیحی بالی ووڈ میں شیطان صفت لوگوں کا ذکر کرتے رو پڑیں

ماہرہ خان ہرسال عورت مارچ میں شرکت کیوں کرتی ہیں؟

ماہرہ خان ہرسال عورت مارچ میں شرکت کیوں کرتی ہیں؟