in

یاسر حسین اور نوشین شاہ کے درمیان لفظی جنگ جاری

یاسر حسین اور نوشین شاہ کے درمیان لفظی جنگ جاری

اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ اداکارہ نوشین شاہ کی جانب سے زور دینے کے بعد تنگ آکر انہیں اپنی اور اقرا عزیز کی شادی کا مقام بتایا۔

گزشتہ دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو ’گھبرانا منع ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے یاسر حسین نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کی شادی میں 30 سے زائد بن بلائے مہمانوں نے شرکت کی۔

یاسر حسین نے بتایا تھا کہ انہوں نے 170 مہمانوں کی فہرست بنائی تھی مگر تقریب میں 200 سے زائد مہمان شامل تھے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ مشہور شخصیات میں اداکارہ نوشین بھی شامل تھیں۔

تاہم بعد ازاں نوشین شاہ نے یاسر حسین کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یاسر حسین نے خود فون پر انہیں شادی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

نوشین شاہ نے 24 فروری کو شوبز ویب سائٹ لولی وڈ گلیکسی کو بتایا تھا کہ یاسر حسین نے انہیں فون پر بات کرکے شادی میں شرکت کی دعوت دی تھی اور انہیں یاسر حسین سے ایسے بیان کی توقع نہیں تھی۔

نوشین شاہ کے مذکورہ دعوے کے بعد یاسر حسین بھی خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے اپنی متعدد انسٹاگرام اسٹوریز میں اداکارہ کو کھری کھری سنادیں۔

یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا کہ اگر وہ جھوٹے ہیں تو انہیں شو میں بلانے والا شخص بھی جھوٹا ہے، ان کی باتوں کو مزے سے سننے والے بھی جھوٹے ہیں اور ان کے بیان پر خبریں لکھنے والے بلاگرز بھی جھوٹے ہیں۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’اس حمام میں سب ننگے ہیں‘ اور ریٹنگ بڑھانے کے لیے ریپڈ فائر جیسا یہ سلسلہ بند کیا جائے۔

یاسر حسین نے اسٹوری کی ایک اور پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اب بھی شواہد موجود ہیں اور اگر نوشین شاہ انہیں اجازت دیں تو وہ ان کے تمام میسیجز اور آڈیوز سامنے لے آئیں گے، جن میں اداکارہ ان پر اپنی شادی کا مقام بتانے کے لیے زور ڈال رہی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آرمینیا کے وزیراعظم نے مسلح افواج کے سربراہ کوبرطرف کردیا

آرمینیا کے وزیراعظم نے مسلح افواج کے سربراہ کوبرطرف کردیا

FATF

ایف اے ٹی ایف کاپاکستان کوگرے لسٹ میں برقراررکھنے کافیصلہ