in

’کیا میں آپ کے میسج اور وائس نوٹ سناؤں‘ یاسر حسین اور نوشین شاہ کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا اداکار نے ’راز‘ کی باتیں بھی ’سرعام‘ کردیں

’کیا میں آپ کے میسج اور وائس نوٹ سناؤں‘ یاسر حسین اور نوشین شاہ کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا اداکار نے ’راز‘ کی باتیں بھی ’سرعام‘ کردیں

’کیا میں آپ کے میسج اور وائس نوٹ سناؤں‘ یاسر حسین اور نوشین شاہ کا تنازعہ …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شادی کی دعوت اور بن بلائے مہمان کے معاملے پر اداکار یاسر حسین اور اداکارہ نوشین شاہ کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔

نوشین شاہ کا رد عمل آنے کے بعد  یاسر حسین نے انسٹاگرام  پر کہا کہ ’اگر سچ بولنے کیلئے میں غلط ہوں تو اسے پوچھنے والے شو بھی غلط ہیں، دکھانے والے ٹی وی چینل بھی غلط ہیں اور عوام کو مصالحہ لگا کے بتانے والے بلاگرز کے پیجز بھی غلط ہیں، اور وہ لوگ بھی جو یہ سب پڑھ کے مزہ لیتے اور گالیاں دیتے ہیں۔ پورا سسٹم غلط ہے میں اکیلا نہیں، اس حمام میں سب ننگے ہیں، ریٹنگ کیلئے کیے جانے والے اس بیہودہ ریپڈ فائر  کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔‘

انہوں نے نوشین شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’رہی بات سینئر اداکارہ نوشین کی تو میں نے 100 فیصد سچ کہا کہ ’کچھ لوگ زبردستی آئے‘ ۔ اگر خاموشی سے درگزر کا کہہ کر بیان بازی کرنے والی مس نوشین شاہ کہیں تو میں وہ میسجز اور وائس نوٹ سنا دیتا ہوں جس کے بعد تنگ آ کر میں نے انہیں شادی کی لوکیشن بتائی ۔ انہوں نے وہاں آ کر بھی سب کو تنگ ہی کیا اور اب بھی کر رہی ہیں۔ یہ شادی پر آنے کیلئے بھی اتنی ہی مضطرب تھیں جتنی اب ہیں۔ مس شاہ برائے مہربانی اپنے ویوز کیلئے میری بیوی کا نام استعمال کرنا بند کریں، تمہیں اس کیلئے افسوس ہے؟ اچھا! آپ کے وائس نوٹ کے بعد اس نے بھی آپ کیلئے افسوس کا ہی اظہار کیا تھا۔‘‘

یاسر حسین نے عوام سے گزارش کی کہ اگر انہیں بھارتی ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ کی کاپی دیکھنے کا شوق ہے تو جواب سننے کا حوصلہ بھی رکھیں، سلیبرٹی کے رشتے دار نہ بن جائیں کہ بیٹا آپ کو یہ نہیں کہنا چاہیے تھا۔ شو کا لطف لو اور آگے بڑھو، سر پر سوار نہ ہوجاؤ۔‘

خیال رہے کہ یاسر حسین نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کہا تھا کہ ان کی شادی میں بہت سے بن بلائے مہمانوں نے بھی شرکت کی ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کوئی مشہور شخصیت بھی بن بلائے ان کی شادی میں شریک ہوئی تو یاسر حسین نے اداکارہ نوشین شاہ کا نام لیا تھا۔

یاسر حسین کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نوشین شاہ نے اپنے رد عمل میں کہا تھا کہ یاسر نے انہیں خود فون کرکے شادی پر مدعو کیا تھا، وہ تو بن بلائے کسی کے گھر نہیں جاتیں تو شادی پر کیسے جاسکتی ہیں؟بے وقوف کو اپنی تقریر سے اور دانش مند کو اپنی خاموشی سے پہچانا جاتا ہے۔

اداکارہ نوشین شاہ نے کہا کہ انہیں یاسر پر افسوس ہے کیونکہ یقینی طور پر یاسر کے ساتھ کچھ شدید ذہنی مسائل ہیں ۔ انہیں اقرا پر بھی افسوس ہے کہ وہ اس کی ٹیم کا حصہ ہیں ، یاسر کی بات سے مایوسی  ہوئی ہے اور وہ توقع کرتی ہیں کہ ان سے معافی مانگی جائے گی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ن لیگ کو ڈسکہ الیکشن میں پھر شکست ہوگی

ن لیگ کو ڈسکہ الیکشن میں پھر شکست ہوگی

چین کا ملک میں دیہی غربت کے خاتمےکا اعلان

چین کا ملک میں دیہی غربت کے خاتمےکا اعلان