in

شادی کے روز ہی وہ مجھے چھوڑ کر چلے گئے راکھی ساونت نے شوہر سے طلاق لینے کا عندیہ دیدیا

شادی کے روز ہی وہ مجھے چھوڑ کر چلے گئے راکھی ساونت نے شوہر سے طلاق لینے کا عندیہ دیدیا

شادی کے روز ہی وہ مجھے چھوڑ کر چلے گئے، راکھی ساونت نے شوہر سے طلاق لینے کا …

ممبئی (ویب ڈیسک) اداکارہ  راکھی ساونت کے مبینہ شوہر رتیش کی اب تک تصاویر سامنے نہیں آئی ہیں  اور انہوں نے شوہر سے طلاق لینے کا شوشہ بھی چھوڑ دیا ہے، راکھی ساونت نے جولائی 2019 میں برطانیہ میں مقیم بزنس مین سے شادی کا اعلان کیا تھا تاہم حال ہی میں رئیلیٹی شو بگ باس کے 14 ویں سیزن میں شرکت کے دوران بھی راکھی بارہا اپنے شوہرکا ذکر کرتی رہیں اور ایک بار تو ان سے عوام کے سامنے آنے کی درخواست بھی کی۔

اب بگ باس کےگرینڈ فنالے میں  پیسے لےکر شو چھوڑنےکے بعد ایک انٹرویو میں راکھی کا کہنا تھا کہ  رتیش سے ان کی شادی غیر قانونی ہے،اپنے شوہر سے طلاق لینےکا اشارہ دیتے ہوئےکہا کہ وہ بگ باس میں جانے سے قبل اندر سے ٹوٹ چکی تھیں، میری شادی کے مسائل چل رہے ہیں، میرے شوہر شادی والے روز ہی مجھے چھوڑ گئے، وہ نہیں چاہتے تھےکہ میڈیا کے سامنے آئیں، اس دوران میری والدہ کی کیمو تھراپی بھی چلتی رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان سب مسائل نے مجھے توڑ کر رکھ دیا ہے، رتیش کے ساتھ میں اپنا کوئی مستقبل نہیں دیکھ رہی، وہ شادی شدہ ہے اور اس کے بچے بھی ہیں، ہمارے درمیان کوئی بھی چیز مشترکہ نہیں اور میں کسی کا گھر خراب نہیں کرنا چاہتی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کپل شرما کی وہیل چیئر پر موجودگی کی ویڈیو سے مداحوں میں تشویش لیکن دراصل کیا ہوا ہے؟ خود ہی بالآخر خاموشی توڑ دی

کپل شرما کی وہیل چیئر پر موجودگی کی ویڈیو سے مداحوں میں تشویش لیکن دراصل کیا ہوا ہے؟ خود ہی بالآخر خاموشی توڑ دی

ہاں یہ میرا خاوند ہے : اداکارہ نیلم منیر نے پشتون بچی کو کس اداکار کے بارے میں یہ کہا ؟

ہاں یہ میرا خاوند ہے : اداکارہ نیلم منیر نے پشتون بچی کو کس اداکار کے بارے میں یہ کہا ؟