in

بے ڈھنگا لباس پہننے پر اداکارہ پریانکا چوپڑا مذاق کا نشانہ بن گئیں

بے ڈھنگا لباس پہننے پر اداکارہ پریانکا چوپڑا مذاق کا نشانہ بن گئیں

بے ڈھنگا لباس پہننے پر اداکارہ پریانکا چوپڑا مذاق کا نشانہ بن گئیں

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک بار پھر پ فیشن کے نام پر عجیب و غریب لباس پہننے پر مذاق کا نشانہ بن گئیں، سوشل میڈیا پر پریانکا چوپڑا کی سبز رنگ کے پولکا ڈاٹ والے فٹبال جیسے لباس کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

یہ تو واضح نہیں ہوا ہے کہ پریانکا چوپڑا نے یہ لباس کہاں پہنا تھا تاہم یہ تصویر سب سے پہلے پریانکا کلوزایٹ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی ۔ دیکھنے میں یہ لباس ایک بڑی سی ہرے رنگ کی فٹبال جیسا لگ رہا ہے جسے پریانکا نے کپڑوں کی جگہ پہن لیا ہو۔

پریانکا کی اس لباس میں تصویر شیئر ہونے کی دیر تھی کہ ان پر نہایت مزاحیہ میمز بننی شروع ہوگئیں۔ایک صارف نے لکھا کہ’جب آپ کی والدہ آپ کو کہیں بوریا بستر باندھو اور نکل جاؤ یہاں سے‘۔

کسی نے کیپشن دیا ’’جب پنیر جمنے کے لیے کپڑا نہ ملے اور ممی تمہاری پسندیدہ شرٹ استعمال کرلیں۔‘‘

سب سے زیاہ وہ میم وائرل ہوئی جس میں ویرات کوہلی پریانکا کو کیچ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

دلچسپ بات تویہ ہے کہ پریانکا چوپڑا نے خود اپنے اوپر بننے والی میمز شیئر کرائیں اور انہیں مزاحیہ قرار دیتے ہوئے لوگوں سے کہا شکریہ میرا دن بنانے کے لیے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حمزہ کےساتھ مل کرجدوجہد کو آگے بڑھاؤں گی،مریم

حمزہ کےساتھ مل کرجدوجہد کو آگے بڑھاؤں گی،مریم

انڈونیشیا: انسانی شکل والی شارک مچھلی دریافت، ویڈیو وائرل

انڈونیشیا: انسانی شکل والی شارک مچھلی دریافت، ویڈیو وائرل