in

وہ وقت جب کاجول نے اجے دیوگن کو اپنے بوائے فرینڈ کی شکایت لگائی تو انہوں نے آگے سے کیا کہا ؟ بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے اپنے شوہر سے متعلق دلچسپ انکشاف کر دیا 

وہ وقت جب کاجول نے اجے دیوگن کو اپنے بوائے فرینڈ کی شکایت لگائی تو انہوں نے آگے سے کیا کہا ؟ بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے اپنے شوہر سے متعلق دلچسپ انکشاف کر دیا 

وہ وقت جب کاجول نے اجے دیوگن کو اپنے بوائے فرینڈ کی شکایت لگائی تو انہوں نے …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن اور اداکارہ کاجول کی جوڑی بالی ووڈ میں سب سے مقبول ترین جوڑی ہے اور انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کے بائیس سال خوشگوار طریقے سے گزارلیے ہیں اور آگے کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اجے دیو گن اور کاجول نے سنہ 1999 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے ۔کاجول نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ اجے اور ان کا ایک سین ساتھ شوٹ کیاجانا تھا اور سین یہ تھا کہ مجھے اجے کو تھپڑ مارنا تھا اور اجے نے میرا ہاتھ پکڑ لینا تھا تاکہ میں ایسا نہ کرسکوں۔کاجول نے بتایا کہ مجھے وہ لمحہ آج بھی یاد ہے جب میں اجے کو دیکھ کر یہ سوچ رہی تھی کہ اوہ میرے خدا، یہ وہ شخص ہے جو میری زندگی میں ایک چمک بن کر آیا اور میں اتنا جانتی ہوں کہ یہ شخص میری زندگی میں اہم کردار ادا کرنے والا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگلے دو سال تک ان کے درمیان کوئی تعلقات قائم نہیں ہوئے تھے کیونکہ وہ دوسرے لوگوں کے ساتھ تعلقات میں تھے حتیٰ کہ کاجول اجے سے اپنے بوائے فرینڈ سے متعلق بھی گفتگو کیا کرتی تھی۔کاجول نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ مجھے اپنے بوائے فرینڈ سےکوئی شکایت تھی اور جب میں نے اجے سے اس بارے میں گفتگو کی تو وہ مجھے بابا جی اور گروجی کی طرح مشورہ دے رہے تھے کہ مجھے اس صورتحال کو کیسے ہینڈل کرنا چاہیے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرکٹ کیریئرکی ابتدا میں باصلاحیت کھلاڑی نہیں تھا،عمران خان

کرکٹ کیریئرکی ابتدا میں باصلاحیت کھلاڑی نہیں تھا،عمران خان

حمزہ کےساتھ مل کرجدوجہد کو آگے بڑھاؤں گی،مریم

حمزہ کےساتھ مل کرجدوجہد کو آگے بڑھاؤں گی،مریم