in

’ان پیسوں سے اپنی ماں کا آپریشن کرانا ہے‘14 لاکھ روپے لے کر بگ باس کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی راکھی ساونت نے اپنا منصوبہ بتادیا

’ان پیسوں سے اپنی ماں کا آپریشن کرانا ہے‘14 لاکھ روپے لے کر بگ باس کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی راکھی ساونت نے اپنا منصوبہ بتادیا

’ان پیسوں سے اپنی ماں کا آپریشن کرانا ہے‘14 لاکھ روپے لے کر بگ باس کے فائنل …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ وہ ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس سے حاصل ہونے والی رقم اپنی والدہ کے علاج  پر خرچ کریں گی۔

پنک ولا سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا ہے کہ ان کا بینک بیلنس بالکل زیرو ہوگیا تھا اور انہیں اپنی ماں کی سرجری کیلئے رقم کی ضرورت تھی، اسی لیے انہوں نے بگ باس کے سیزن 14 کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ۔ وہ بگ باس سے حاصل ہونے والی انعامی رقم اپنی والدہ کے علاج پر خرچ کریں گی۔

گزشتہ روز بھارت کے ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس کے 14 ویں سیزن کا فائنل نشر کیا گیا تھا جس کی فاتح اداکارہ روبینہ دلیک قرار پائیں۔ انہیں انعام میں 36 لاکھ روپے کی رقم دی گئی ۔ فائنل میں اداکارہ راکھی ساونت بھی پہنچی تھیں لیکن انہوں نے ونر کی انعامی رقم میں سے 14 لاکھ روپے لے کر خود کو فائنل کی دوڑ سے الگ کرلیا تھا۔ شو کے میزبان سلمان خان نے بعد ازاں راکھی ساونت کے اس فیصلے کو  درست قرار دیا اور بتایا کہ انہیں اتنے ووٹ حاصل نہیں ہوئے تھے کہ وہ فائنل جیت پاتیں ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان نے الیکٹرانک ووٹ مشین تیار کرلی

پاکستان نے الیکٹرانک ووٹ مشین تیار کرلی

لاہور: مکان میں آگ لگنے سے 2 بچے جاں بحق

لاہور: مکان میں آگ لگنے سے 2 بچے جاں بحق