in

’میں 16 برس کی تھی اور وہ 41 کا‘ سابقہ ماڈل نے معروف فلم ڈائریکٹر پر انتہائی شرمناک الزام لگادیا

’میں 16 برس کی تھی اور وہ 41 کا‘ سابقہ ماڈل نے معروف فلم ڈائریکٹر پر انتہائی شرمناک الزام لگادیا

’میں 16 برس کی تھی، اور وہ 41 کا‘ سابقہ ماڈل نے معروف فلم ڈائریکٹر پر انتہائی …

سورس:   Facebook/@bcengelhardt

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ کرسٹینا اینجل ہرڈ نے 85سالہ ڈائریکٹر ووڈی ایلن پر کم عمری میں ہوس کا شکار بنانے کا الزام عائد کر ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق کرسٹینا نے کہا ہے کہ ووڈی ایلن نے کم عمری میں ہی ان پر ڈورے ڈالے اور انہیں اپنے چنگل میں پھنسا لیا، جس کے بعد وہ طویل عرصے تک ان کے ساتھ خفیہ جنسی تعلق میں رہیں۔ کرسٹینا نے بتایا کہ ”اس وقت میری عمر صرف16سال تھی جبکہ ووڈی ایلن 41سال کے تھے جب انہوں نے مجھے ’ورغلایا‘اور میرے ساتھ تعلق قائم کیا۔“

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ”ایلن کی طویل مدتی پارٹنرمیا فیرو بھی میرے اور ووڈی ایلن کے اس خفیہ تعلق سے آگاہ تھی۔میں اس وقت ہائی سکول میں پڑھتی تھی۔ میری خوبصورتی کی وجہ سے مجھے ماڈلنگ کا موقع مل گیا اور چند ماڈلنگ کنٹریکٹ ہو گئے۔ اسی دوران میری ووڈی ایلن کے ساتھ ملاقات ہوئی اور انہوں نے مجھے اپنی طرف راغب کر لیا۔ اس کے بعد میرا ان کے ساتھ 8سال تک تعلق رہا۔ایلن نے شروع سے ہی طے کر دیا تھا کہ ہم ملاقات میں اس کے کام پر بات نہیں کریں گے اور صرف اسی کی جگہ پر ملاقات کریں گے۔“ واضح رہے کہ کرسٹینا نے یہ انکشافات نئی ایچ بی او ڈاکومنٹری میں کیے ہیں، جن کی ووڈی ایلن کی طرف سے تردید کر دی گئی ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لالچ کوٹھکراکر نظریے کوووٹ دیں، وزیراعظم کی اراکین کوہدایت

لالچ کوٹھکراکر نظریے کوووٹ دیں، وزیراعظم کی اراکین کوہدایت

صوبائی حکومت 300 لاپتہ افراد کو بازیاب کراچکی، ضیاء لانگو

صوبائی حکومت 300 لاپتہ افراد کو بازیاب کراچکی، ضیاء لانگو