in

میرے جسم کے اس حصے کی بجائے یہ چیزیں آپ کو نظر نہیں آتیں آمنہ الیاس ناقدین پر برس پڑیں

میرے جسم کے اس حصے کی بجائے یہ چیزیں آپ کو نظر نہیں آتیں آمنہ الیاس ناقدین پر برس پڑیں

میرے جسم کے اس حصے کی بجائے یہ چیزیں آپ کو نظر نہیں آتیں، آمنہ الیاس ناقدین …

 کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ آمنہ الیاس نے بولڈ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد عوامی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  جسم کے مخصوص حصے پر بات چیت کے علاوہ آپ لوگوں کو بال ، میک اپ اور گجرا پسند نہیں آیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق آمنہ الیاس نے انسٹا گرام پر اپنا ایک فوٹو شوٹ شیئر کیا تھا جس میں وہ غیر مناسب لباس زیب تن کیے نظر آرہی تھیں۔ اسی بات پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں اس طرح کی مزید تصاویر شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا تو اداکارہ نے  اپنی کیپشن بدل کر ناقدین کو کھری کھری سنادیں۔

انہوں نے لکھا کہ” مجھے کیپشن بدلنا پڑرہاہے، کیونکہ  میں یہ سوچ کر تھک چکی ہوں کہ کمنٹس میں میرا جسم ہی کیوں واحد موضوع ہے؟ جس پر بار بار بات کی جارہی ہے، کیا آپ لوگوں کو میرے بال، میک اپ، گجرا یا بالیاں پسند نہیں آئیں؟

آمنہ الیاس نے سٹوری شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ دنیا میں بہت کچھ ہے ، غربت، ریپ، بچوں سے بدفعلی، جنگیں، گھریلو جھگڑے اور بہت کچھ، ہماری قوم کو میرے جسم کی بجائے حقیقی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

آمنہ الیاس نے یہ بھی کہا کہ حیرانگی کی بات ہے کہ ان تمام مسائل کے باوجود میرے جسمانی خدوخال مسائل کی فہرستوں میں اول درجے پر ہیں اس لیے میں عوام سے کہنا چاہوں گی کہ وہ اپنی تمام تر توجہ میرے جسم کے بجائے اصل مسائل پر مرکوز رکھیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پشاور:مکان کےتنازع پرفائرنگ،5 افرادقتل

پشاور:مکان کےتنازع پرفائرنگ،5 افرادقتل

Pervaiz Rashid

پرویزرشید کےکاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس