in

بگ باس سیزن 14 کو بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک نے جیت لیا 

بگ باس سیزن 14 کو بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک نے جیت لیا 

بگ باس سیزن 14 کو بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک نے جیت لیا 

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے معروف رئیلٹی شو ’ بگ باس سیزن 14‘ کو اداکارہ روبینہ دلیک نے جیت لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بگ باس سیزن 14 کا فائنل نشر کیا گیا جس میں راکھی ساونت 14 لاکھ بھارتی روپے لینے کے بعد فائنلز کی دوڑ سے باہر ہو گئیں جس کے بعد مقابلہ چار امیدواروں کے درمیان رہا ، روبینہ دلیک وہ واحد کنٹسٹنٹ تھیں جنہوں نے بگ باس 14 کے گھر میں سب سے زیادہ وقت گزارا تھا ۔ بگ باس سیزن 14 کی فاتح اداکارہ ربینہ دلیک نے یہاں ساڑھے چار ماہ کا عرصہ گزارا اور وہ سیزن 14 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

بگ باس 14 میں فتح حاصل کرنے والی ربینہ دلیک نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ ہیں تو میں ہوں۔خیال رہے کہ بگ باس سیزن 14 کے 3 فائنلسٹ میں نکی تنبولی، ربینہ دلیک اور گلوکار راہل ودیا شامل تھے، بعد ازاں نکی تنبولی کم ووٹوں کے بناءپر فائنل کی ریس سے باہر ہو گئی تھیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈاکو لوٹنے آئے تو دوست بھی چھوڑ کر بھاگ گیا ڈرامہ پیار کے صدقے کی اداکارہ یشما گل نے دلچسپ انکشاف کردیا

ڈاکو لوٹنے آئے تو دوست بھی چھوڑ کر بھاگ گیا ڈرامہ پیار کے صدقے کی اداکارہ یشما گل نے دلچسپ انکشاف کردیا

راکھی ساونت نےرقم لیکربگ باس کافائنل چھوڑدیا

راکھی ساونت نےرقم لیکربگ باس کافائنل چھوڑدیا