in

کرینہ کپورکے یہاں دوسرے بچے کی پیدائش

کرینہ کپورکے یہاں دوسرے بچے کی پیدائش

بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور اور چھوٹے نواب سیف علی خان دوسری بار بیٹے کے والدین بن گئے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینہ کپورکے یہاں 21 فروری کی صبح برج کینڈی اسپتال میں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

کرینہ کے والد رندھیرکپور نے بیٹی کے یہاں دوسرے بچے کی ہیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کرینہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں، میں نے تاحال انہیں نہیں دیکھا لیکن کرینہ نے مجھے بتایا کہ وہ ٹھیک ہے اور بچہ بھی صحت مند ہے۔

تاحال بچے کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی ہے، تاہم کرینہ کی بڑی بہن اداکارہ کرشمہ کپور نے انسٹاگرام پر بچپن کی یادیں تازہ کیں۔

سیف اورکرینہ دوسرے بیٹے کی پیدائش سے قبل حال ہی نئے گھرمیں منتقل ہوئے ہیں جہاں نومولود کیلئے خصوصی طور پر ایک نرسری قائم کی گئی ہے۔

اس سے قبل بھارتی نجومی جگن ناتھ گرو جی نے پیشگوئی کی تھی کہ کرینہ اس بار بیٹی کی ماں بنیں گی جو غلط ثابت ہوئی۔

اکیس ستمبر سال 1980 میں پید اہونے والی کرینہ نے فلمی کیریئرکاآغاز سال جون 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم “ریفیوجی” سے کیا تھا جس میں ان کے مقابل ابھیشک بچن تھے۔

کرینہ اور سیف علی خان کی شادی سال 2012 میں ہوئی تھی ، دونوں کا ایک بیٹا تیمورعلی خان جس کی پیدائش کی اطلاع کرینہ نے اپنے فالوورز کو 20 دسمبر 2016 کوکی جانے والی ٹویٹ میں دی۔

حال ہی میں انسٹا پوسٹ میں کرینہ نے فالوورزکوخوشخبری سنائی تھی کہ انہیں اور سیف کو اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کا بےصبری سے انتظار ہے جو سال 2021 میں ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آج کی اہم خبر:میجرجنرل افتخار چوہدری نئے ڈی جی رینجرزتعینات

آج کی اہم خبر:میجرجنرل افتخار چوہدری نئے ڈی جی رینجرزتعینات

MA YOUNGEST FEMALE ROW ATLANTIC NAT 21-02

برطانيہ: 21برس کی سوئمنگ ٹيچر نے ريکارڈ بنا لیا