in

راکھی ساونت نےرقم لیکربگ باس کافائنل چھوڑدیا

راکھی ساونت نےرقم لیکربگ باس کافائنل چھوڑدیا

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے بھارت میں سب سے زیادہ مقبول رئیلٹی شو ” بگ باس سیزن 14″ کے فائنل مقابلے میں رقم کے بدلے شوچھوڑ دیا۔

بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق ایک چیلنج کے طور پربگ باس میں آنے والی راکھی نے شو کے دوران سب کو محظوظ کرنے کے ساتھ ساتھ بھرپور توجہ حاصل کی، اس دوران ان کی شادی سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے اور اداکارہ کو کئی بار جذباتی طور پرٹوٹتے دیکھا گیا۔

شو کے فارمیٹ کے مطابق فائنل مقابلے میں پہنچنے والے امیدواروں میں سے حتمی اعلان سے قبل اگرکوئی رقم قبول کرلے تو اسے فاتح کا لقب چھوڑنا پڑتا ہے۔

میزبان سلمان خان نے جب راکھی سے شو میں رہنے یا رقم سے بھرے بیگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا تو راکھی نے پیسوں کا انتخاب کرتے ہوئے بگ باس چھوڑنے کر ترجیح دی۔

راکھی کے بیگ میں سے 14 لاکھ روپے کی رقم نکلی جس سے وہ اپنے یوٹیلٹی بل بھرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک ہیں جن کے مقابلے میں دیگر 2 فائنلسٹ نکی تنبولی اور گلوکار راہول وادیا تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شو چھوڑنے والی راکھی ساونت یقینی طورپر ٹائٹل جیتنے کیلئے یقینی طور پر سب سے زیادہ مضبوط امیدوار تھیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بگ باس سیزن 14 کو بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک نے جیت لیا 

بگ باس سیزن 14 کو بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک نے جیت لیا 

بھارتی سکینڈل کوئن راکھی ساونت نے کتنے پیسے لے کر ’ بگ باس ‘ چھوڑ دیا اور فائنل سے باہر ہو ئیں ؟جانئے 

بھارتی سکینڈل کوئن راکھی ساونت نے کتنے پیسے لے کر ’ بگ باس ‘ چھوڑ دیا اور فائنل سے باہر ہو ئیں ؟جانئے