in

بھارت کے ایک اوراداکار نے خود سوزی کرلی

بھارت کے ایک اوراداکار نے خود سوزی کرلی

بھارت کے ایک اوراداکار نے خود سوزی کرلی

چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بھارت کی تامل ٹیلی ویژن انڈسٹری کے اداکار اندر کمار نے خود سوزی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ اندر کمار نے اپنی ایک خاتون دوست کے گھر پر پھندا لگا کر خود کشی کی ہے۔ وہ سری لنکا سے ہجرت کرکے انڈیا آئے اور چنائی میں مقیم تھے۔ ان کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ انڈسٹری میں کام نہ ملنے کی وجہ سے کافی دلبرداشتہ تھے اور ممکنہ طور پر انہوں نے اسی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی نے مداحوں کو چونکا دیا تھا۔ گزشتہ دنوں سشانت سنگھ کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاچکے اداکار سندیپ ناہر نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔ کچھ روز پہلے وی جے چترا نے بھی خود کشی کی تھی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شیروں کوسوڈانی شہری نےموت کےمنہ سے کیسےبچایا؟

شیروں کوسوڈانی شہری نےموت کےمنہ سے کیسےبچایا؟

News-in-Brief-Urdu

کراچی: نجی اسپتال کی لفٹ گرنے سے نوجوان جاں بحق