ویب سیریز ” بارہواں کھلاڑی ” سے بطورپروڈیوسرڈیبیو کرنے والی ماہرہ خان نے ٹیزرجاری کردیا ہے۔
عنوان کی طرح ٹیزرکے بڑے حصے میں بھی کرکٹ کا میدان نمایاں ہونے کے علاوہ 2 اہم کرداروں شاہ ویرجعفری اور دانیال ظفرکے درمیان چپقلش دکھائی دے رہی ہے۔
بارہواں کھلاڑی ماہرہ اور نینا کاشف کی مشترکہ پروڈکشن ہے جس کے ڈائریکٹر عدنان سرورہیں۔