in

پی ایس ایل:گُروو میرانےصرف 12روزمیں کردکھایا

پی ایس ایل:گُروو میرانےصرف 12روزمیں کردکھایا

تمام ترتنقید کے باوجود پاکستان سُپرلیگ سیزن 6 کے آفیشل ترانے “گُروومیرا” نے صرف 12 دن میں نیا ریکارڈ قائم کرڈالا۔

گروو میرا، ہفتہ 6 فروری کی شام ریلیزکیا گیا تھا جسے نصیبو لال ، آئمہ بیگ اور ریپرز ینگ اسٹنرز (طلحہ انجم اور طلحہ یونس) نے گایا ہے۔ ترانے کو ریلیز ہوتے ہی خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا، تاہم بیشترشائقین کرکٹ سمیت معروف شخصیات نے بھی اسے سراہا۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا یہ ترانہ ریلیز کے بعد سے اب تک یو ٹیوب پرایک کروڑ59 ہزار بارسے زائد دیکھا جاچکا ہے اورگزشتہ پانچوں سیزن کے ترانوں کے مقابلے میں گروو میرا یہ اعزاز حاصل کرنے والا پہلا ترانہ ہے۔

اس سے قبل 2019 میں پی ایس ایل سیزن 4 کے آفیشل ترانے ” کھیل دیوانوں کا” کواب تک ایک کروڑ 42 ہزارسے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ یہ گانا فواد خان نے گایا تھا۔

تاہم سیزن 4 کے ترانے نے ڈیڑھ سال میں کروڑ کا ہندسہ پار کیا جبکہ گُروومیرا نے صرف 12 روز میں ہی بازی مار لی ہے۔

دلچسپ بات یہ کہ شائقین اب تک علی ظفر کے ابتدائی 3 سیزنزمیں گائے ہوئے ترانوں اب کھیل کے دکھا ، اب کھیل جمے گا‘ اور دل سے جان لگا دے کو بہترین قرار دے رہے تھے تاہم ان کا گایا ہواکوئی گانا اتنے کم عرصے میں ایسی مقبولیت حاصل نہ کرسکا۔

پی ایس ایل سیزن 5 کا آفیشل سانگ ’’ تیار ہیں ‘‘ شائقین کیلئے مایوسی کا باعث بناتھا جسے علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر، ذوالفقارجبار خان اور ہارون رشید نے گایا تھا۔

گانے کو جوش وخروش سے بالکل عاری قرار دینے کے ساتھ ساتھ صارفین نے پی سی بی انتظامیہ اور گلوکاروں کو بھی کڑے نشانے پر رکھا۔ بعد ازاں اسے گانے والوں میں شامل گلوکارعلی عظمت نے نام لیے بغیراس کا الزام علی ظفر پردھردیا تھا۔

پہلے 3 سیزنزمیں اپنی دھاک بٹھانے والے علی ظفر نے اس کے جواب میں سوشل میڈیا پرفالورز کو ہیش ٹیگ “بھائی حاضرہے” کے ساتھ پیغام دیا کہ ’’بھائی آرہا ہے، تیار ہو؟۔ گلوکار نے “میلہ لوٹ لیا” کے عنوان سے سیزن 5 کا اپنا ترانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو میں عام افراد بھی شامل تھے۔

میلہ لوٹ لیا کو بھی یو ٹیوب پراب تک ایک کروڑ 84 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن آج سے شروع ہوگا

پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن آج سے شروع ہوگا

بجلی کے بلوں سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری مل گئی

بجلی کے بلوں سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری مل گئی