in

اداکارہ زویا ناصر نے نو مسلم جرمن یوٹیوبر سےمنگنی کرلی

اداکارہ زویا ناصر نے نو مسلم جرمن یوٹیوبر سےمنگنی کرلی

پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے گزشتہ دنوں اسلام قبول کرنے والے جرمن یوٹیربر کرسٹین بیٹزمین سے منگنی کرلی۔

پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے کرسٹین بیٹزمین سے منگنی کا اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹس سے کیا۔

اداکارہ زویا نے منگیتر کرسٹین بیٹزمین کی گھٹنوں کے بل بیٹھ کر پرپوز کرنے کی تصاویر پوسٹ کیں اور لکھا کہ ’اس نے کہا اور میں نے ہاں کردی‘۔

اداکارہ کی تصاویر میں ان کی منگنی کی انگوٹھی بھی دکھائی دے رہی ہے۔

زویا ناصر اور کرسٹین بیٹزمین قریبی دوست ہیں جبکہ گزشتہ دنوں ہی جرمن یوٹیوبر نے اسلام قبول کیا تھا۔

جرمن یوٹیوبر کرسٹین بیٹزمین نے خود ہی اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپ لوڈ کی تھی اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا بتایا تھا۔

اداکارہ زویا ناصرپرجرمن یوٹیوبرکامذہب برباد کرنےکاالزام

گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں مقیم کرسٹین کی بہت سی شوبزشخصیات سے دوستی ہے تاہم زویا ناصر ان کی سب سے بہترین دوست ہیں، دونوں انسٹاگرام پرایک دوسرے کے ساتھ تصاویرشیئرکرتے رہتے ہیں جبکہ میامی میں قبول اسلام کے وقت بھی وہ کرسٹین کے ہمراہ تھیں۔

جرمن یوٹیوبرنے اپنے تاثرات بتاتے ہوئے اسلام کو امن پسند مذہب قراردیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان میں ایک سال گزارنے کے دوران بہت سے ناقابل یقین لوگوں سے ملاقات کی جن سے دین اور طرزِ زندگی سے متعلق بہت کچھ سیکھا۔اسلام امن کا مذہب ہے جسے قبول کرنے کے بعد مجھے اپنے اندر ایک ناقابل بیان لیکن مثبت تبدیلی محسوس ہورہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مریم نواز نے دھاندلی کی ‘بم شیل ویڈیو’ جاری کردی

مریم نواز نے دھاندلی کی ‘بم شیل ویڈیو’ جاری کردی

بلوچستان: کرپشن ثابت ہونے پر 2 افسران کو سزائیں

بلوچستان: کرپشن ثابت ہونے پر 2 افسران کو سزائیں