in

ہیمامالنی کے والدین شادی سے انکاری لیکن پھر دھرمیندر نے ان کی جتیندر سے شادی رکوانے کیلئے کیا کارروائی ڈالی؟ ایسی فلمی کہانی کہ یقین کرنا مشکل 

ہیمامالنی کے والدین شادی سے انکاری لیکن پھر دھرمیندر نے ان کی جتیندر سے شادی رکوانے کیلئے کیا کارروائی ڈالی؟ ایسی فلمی کہانی کہ یقین کرنا مشکل 

ہیمامالنی کے والدین شادی سے انکاری لیکن پھر دھرمیندر نے ان کی جتیندر سے شادی …

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندر اور ڈریم گرل اداکارہ ہیمامالنی  نانا نانی بن چکے ہیں لیکن ان کی شادی کا ہونا بھی کسی فلم سے کم نہیں، دھرمیندر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے اور ہیما مالنی کے والدین کی رضامندی نہ ہونے کے باعث دونوں کو کافی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا ، ہیمامالنی دولہا جیتندر کیساتھ شادی کیلئے پہنچ چکی تھیں لیکن پھر دھرمیندر نے دولہا کی محبوبہ کو لے کر موقع پر جا پہنچے اور خوب ہنگامہ کروایا اور کیا جس کے بعد شادی منسوخ ہوگئی اور بالآخر دھرمیندر ہیمامالنی کا اپنا بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔ دھرمیندر کی پہلی شادی 1954 میں 19 سال کی عمر میں ہوئی تھی جن سے ان کے دو بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول ہیں جب کہ ہیمامالنی سے ان کی شادی 1980 میں ہوئی جن سے ان کی دو بیٹیاں ایشا دیول اور آہانا دیول ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی سے قبل دونوں نے اسلام بھی قبول کیا کیونکہ ہندو مذہب میں ایک سے زائد شادیوں کی اجازت نہیں  تھی، ہیما مالنی کو دھرمیندر کے علاوہ  دیگر بھارتی اداکار جیتندر اور سنجیو کمار بھی پسند کرتے تھے تاہم خود ہیمامالنی دھرمیندر کے عشق میں گرفتار تھیں۔

ہیمامالنی نے اپنی خودنوشت میں انکشاف کیا کہ ان کی والدہ نے دھرمیندر اور میرا معاملہ ختم کرانے کے لیے فیصلہ کیا کہ میری شادی کردی جائے،والدہ نے ہیمامالنی پر زور دیا کہ وہ اپنے دوست اداکار جتیندر سے شادی کرلیں، بالآخر والدہ کے اصرار پر وہ جتیندر کے گھر والوں سے ملنے کے لیے راضی ہوگئیں اور بالآخر بہت اصرار کے بعد دونوں خاندان شادی پر راضی ہوگئے۔

کتاب کے مطابق جتیندر بھی ان سے شادی نہیں کرنا چاہتے تھے  بلکہ وہ انہیں دوست سمجھتے تھے تاہم والدین کے اصرار پر وہ بھی خاموش تھے۔ شادی کے لیے دونوں خاندان خاموشی سے چنئی پہنچ گئے تاہم اس حوالے سے اڑتی اڑاتی خبر ایک مقامی اخبار تک پہنچ گئی جس پڑھ کر دھرمیندر بغیر وقت ضائع کیے ممبئی میں موجود جتیندر کی گرل فرینڈ اور موجودہ بیوی شوبھا کو لے کر چنئی پہنچ گئے جہاں  شوبھا نے مبینہ طور پر ہنگامہ بھی کیا جب کہ ہیما مالنی کے والد نے نشے میں موجود دھرمیندر کو دھکے دےکر گھر سے نکال دیا اور کہا کہ تہم ہماری بیٹی کی زندگی سے نکل کیوں نہیں جاتے۔

 اس ہنگامے کے بعد جتیندر نے الگ کمرے میں کافی دیر ہیمامالنی سے ملاقات کی جبکہ باہر دھرمیندر چیخ پکار کرتے رہے اور ہیما کو کہتے رہےکہ یہ غلطی مت کرنا، ساتھ ہی شوبھا نے بھی ہنگامہ مچائے رکھا۔کافی دیر بعد جب سرخ آنکھوں کے ساتھ ہیماباہر آئیں تو انہوں نے سب کو چلے جانے کو کہا جس پر جتیندر کے گھر والوں نے کہا کہ ہمیں واضح جواب چاہیئے ہاں یا ناں؟ جس پر ہیما نے انکار میں سر ہلادیا اور جتیندر کے گھر والے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔

شادی منسوخ ہونے اور راستے میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہونے کے بعد  دھرمیندر اور ہیمامالنی  نے شادی کرلی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سوہائے ابڑو نے لڑکے کا روپ دھار کر ماہرہ کو شادی کی پیشکش کردی

سوہائے ابڑو نے لڑکے کا روپ دھار کر ماہرہ کو شادی کی پیشکش کردی

ایم کیو ایم رہنماء محمد انور انتقال کرگئے

ایم کیو ایم رہنماء محمد انور انتقال کرگئے