in

دیامرزاکی شادی روایتی ہندوشادیوں سے مخلتف کیوں تھی؟

دیامرزاکی شادی روایتی ہندوشادیوں سے مخلتف کیوں تھی؟

حال ہی میں صنعتکار ویبھووراکھی کے ساتھ شادی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شادی کی رسومات کیلئے مرد کے بجائے ایک خاتون پنڈت کا انتخاب کیا تھا۔

اداکارہ نے انڈیا ٹائمز سے بات کرتےہوئے کہا کہ ہمارے لیے شادی کی سب سے بڑی بات ویدک کی تقریب تھی جو ایک خاتون پنڈت نے سرانجام دیں۔

دیا کے مطابق چند سال قبل تک اپنی بچپن کی دوست اننیا کی شادی میں شریک ہونے سے قبل میں نے کبھی بھی ایک خاتون کو شادی کی رسومات ادا کرتے نہیں دیکھا تھا۔

انہوں نے بتایا ”ہمارے لیے اننیا کی شادی کا تحفہ شیلا عطا کو لانا تھا جو اس کی خالہ اورکاہنہ ہیں۔”اس طرح سے شادی کرنا بہت ہی خوشی کی بات ہے”۔

دیا مرزا نے نہ صرف خاتون پنڈت کو بلایا بلکہ شادی کے موقع پر 2 اہم ترین رسمیں کنیا دان اور بدائی بھی نہیں کیں۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہم اپنے پورے دل سے یہ امید کرتے ہیں کہ اب بہت سے اور نئے جوڑے بھی ایسا ہی کریں گے، وقت آگیا ہے کہ خواتین لامحدود طاقت اور اختیارات کی مالک ہوں، ۔اور پرانی چیزوں کو نئی سے تبدیل کریں۔

دیا مرزا کی صنعتکار ویبھوریکھی کے ساتھ دوسری شادی

کنیادان ہندو مذہب میں شادی کی ایک اہم ترین رسم ہے جس میں دلہن کے والد اس کا داہنا ہاتھ دولہا کے ہاتھ میں دیتے ہوئے ایک طرح سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان کی بیٹی کو قبول کرے۔

انتالیس سالہ دیا مرزا کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے سال 2014 میں پروڈیوسر ساحل سنگھا سے شادی کی تھی جو 5 سال بعد 2019 میں ختم ہوگئی، جبکہ ویبھوو راکھی کی بھی یہ دوسری شادی ہے اورپہلی شادی سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور: گاڑی پر فائرنگ، خاتون جاں بحق

لاہور: گاڑی پر فائرنگ، خاتون جاں بحق

اسدعلی افریقا کی بلند ترین چوٹی سرکرنے والےپہلےپاکستانی کوہ پیما ہیں

اسدعلی افریقا کی بلند ترین چوٹی سرکرنے والےپہلےپاکستانی کوہ پیما ہیں