in

‘پارٹی ہورہی ہے، ماہرہ خان کا ’پاجامہ ورژن ڈانس دیکھیں

‘پارٹی ہورہی ہے، ماہرہ خان کا ’پاجامہ  ورژن ڈانس دیکھیں

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بنائی جانے والی ویڈیو ’پاوری ہورہی ہے‘سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی دنانیر مبین مقبولیت مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

دنانیر نے دوستوں کے ہمراہ نتھیا گلی سے واپسی پر محض 4 سیکنڈز کی ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں وہ ساتھ ہلا گلا کرتے دوستوں کے ہمراہ کھڑی ہیں اور انگریزی لب ولہجے میں کہتی ہیں یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہ ہماری پاوری (پارٹی) ہورہی ہے۔

اب اداکارہ ماہرہ خان نے بھی دنانیر مبین کی ویڈیو سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کردیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان ’پارٹی ہورہی ہے‘ ویڈیو پر رقص کررہی ہیں، ویڈیو میں ان کے ہمراہ اداکارہ مومل شیخ اور دیگر دوستیں بھی موجود ہیں۔

ماہرہ خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا نیا جام۔‘ اداکارہ نے کیپشن میں دنانیر مبین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’امید ہے آپ کا مستقبل روشن ہو‘۔

ماہرہ خان نے اپنی ویڈیو کو پاجاما پارٹی کا نام دیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایل ڈی اے نے سستے فلیٹوں کا منصوبہ لانچ کردیا

ایل ڈی اے نے سستے فلیٹوں کا منصوبہ لانچ کردیا

مقبوضہ بیت المقدس میں چھ سال بعد برفباری، خوبصورت مناظر

مقبوضہ بیت المقدس میں چھ سال بعد برفباری، خوبصورت مناظر