اداکارہ حرامانی کا شماران سیلبرٹیز میں ہوتا ہے جو ہلے گلے کی شوقین اورسوشل میڈیا پرخاصی ایکٹو رہتی ہیں۔
اکثروبیشتر مداحوں کو سوشل میڈیا پرمحظوظ کرنے والی حرا نے اس باروالدین کے ساتھ کسی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئرکی ہے۔
ویڈیو کے آغازمیں اداکارہ کے والدین کو فلم ”ہومن جہاں ” کے گانے شکرونڈاں اور ڈھول کی تھاپ پرتالیوں کے ساتھ اسٹیپس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،
اسی دوران حرا کی آواز سنی جاسکتی ہے ، ” امی ادھرمنہ کریں نا” ساتھ ہی وہ کسی سے ” یہ پکڑو ویڈیومیں جارہی ہو” کہتے ہوئے اپنی انٹری دیتی ہیں۔