in

رنبیر کپور کے ساتھ سڑک پر سیگریٹ پیتے ہوئے تصویر پر ماہرہ خان نے سالوں بعد خاموشی توڑ دی 

رنبیر کپور کے ساتھ سڑک پر سیگریٹ پیتے ہوئے تصویر پر ماہرہ خان نے سالوں بعد خاموشی توڑ دی 

رنبیر کپور کے ساتھ سڑک پر سیگریٹ پیتے ہوئے تصویر پر ماہرہ خان نے سالوں بعد …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی والے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کچھ بھی اچھا کرلوں لوگ برسوں بعد بھی اس واقعے کو یاد دلا دیتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرخان نے رنبیر کپور کے ساتھ بیرون ملک سڑک پر کھڑے سگریٹ پیتے ہوئے وائر ہونے والی تصویر پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ آج بھی لوگ بھولے نہیں ہیں چاہے میں کچھ بھی کہہ لوں، کوئی اچھا کام کرلوں اگر میں کہوں ”انشااللہ“ تو لوگ آگے سے ان کی اور رنبیر کی تصویر دکھاکر کہتے ہیں ”تم نے یہ کیاتھا“۔ اگر میں کہوں ”عید مبارک“ لوگ پھر سے مجھے وہی واقعہ یاد دلاکر کہتے ہیں ٹھیک ہے لیکن یاد ہے تم نے یہ کیا تھا اور اس کے جواب میں، میں کیا کہہ سکتی ہوں سوائے اس کے کہ ”اوکے“۔

ماہرہ خان نے رنبیر کپور کے ساتھ ہونے والے تنازع پر کہا کہ اس واقعے نے مجھے زندگی کا بہت بڑا سبق سکھایا کیونکہ میری اور رنبیر کی تصاویر صرف سوشل میڈیا پر نہیں تھیں بلکہ یہ واقعہ میڈیا پر ہیڈ لائن بنا اور ہر دن اسے ہیڈ لائن بنایا جاتا تھا۔واضح رہے یہ تنازع چار سال قبل 2017 کا ہے جب نیویارک کے ایک ہوٹل کے باہر آدھی رات کو ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ اس تنازع پر اتنا بڑا ہنگامہ کھڑا ہوا تھا کہ پاکستانی اور بھارتی میڈیا پر کئی روز تک یہ خبر گردش کرتی رہی تھی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیالیکن سٹاک مارکیٹ سے پریشان کن خبر 

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیالیکن سٹاک مارکیٹ سے پریشان کن خبر 

کسانوں کا احتجاج، ریل سروس بری طرح متاثر

کسانوں کا احتجاج، ریل سروس بری طرح متاثر