in

سشانت سنگھ کے ساتھی اداکار کی مبینہ خودکشی لیکن مقدمہ کن خواتین کیخلاف درج کیا گیا؟ بالی ووڈ سے خبرآگئی

سشانت سنگھ کے ساتھی اداکار کی مبینہ خودکشی لیکن مقدمہ کن خواتین کیخلاف درج کیا گیا؟ بالی ووڈ سے خبرآگئی

سشانت سنگھ کے ساتھی اداکار کی مبینہ خودکشی لیکن مقدمہ کن خواتین کیخلاف درج …

ممبئی (ویب ڈیسک) آنجہانی بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم ‘ایم ایس دھونی’ میں اداکاری کرنے والے بھارتی اداکار سندیپ نہر کی مبینہ خودکشی پر پولیس نے ان کی اہلیہ اور ساس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، 15 فروری کو اداکار سندیپ نہر  ممبئی میں واقع اپنےگھر میں پھندے سے لٹکے ہوئے پائے گئے تھے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں  نے سندیپ کو مردہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سندیپ کی موت کو خود کشی قرار دیا گیا تھا کیوں کہ ان کے ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کی اطلاعات بھی ملی تھیں جب کہ اپنی موت سے قبل سندیپ نے فیس بک پر ایک ویڈیو بھی ڈالی جسے انہوں نے ’Suicide Note‘ قرار دیا تھا،  وہ ازدواجی مسائل کا شکار ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی اہلیہ کنچن شرما اور ساس نے مبینہ طور پر سندیپ کو  ‘ہراساں’ کیا تھا۔

ویڈیو پوسٹ ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کردی تھی لیکن ان تک پہنچنے سے قبل ہی  انہوں نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سندیپ کی اہلیہ اور ساس کے خلاف انہیں خودکشی پر مجبور کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، ادھر سندیپ کی لاش کو بھارتی پنجاب منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پلئینگ الیون منتخب کرنےمیں مشکلات ہوں گی،کوچ ملتان سلطانزاینڈی فلاور

پلئینگ الیون منتخب کرنےمیں مشکلات ہوں گی،کوچ ملتان سلطانزاینڈی فلاور

سلمان خان کو مارواری نسل کا گھوڑا پسند آگیا ایک کروڑ روپے قیمت لگادی لیکن خرید پائے یا نہیں؟

سلمان خان کو مارواری نسل کا گھوڑا پسند آگیا ایک کروڑ روپے قیمت لگادی لیکن خرید پائے یا نہیں؟