in

علی ظفر کا کوہ پیماء کی بہادری کی یاد میں گانا ریلیز

علی ظفر کا کوہ پیماء کی بہادری کی یاد میں گانا ریلیز

گلوکار علی ظفر نے کے ٹو مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والی پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو انوکھے انداز سے خراج تحسین پیش کیا۔

علی ظفر نے معروف گانا ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم‘ نئے انداز سے کمپوز کیا اور اسے اپنی آواز میں گا کر علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

پشتو دھن پر بنائے جانے والے گانے کی ویڈیو میں علی ظفر نے پہاڑی مناظر دکھائے اور اسے منفرد انداز سے پیش کیا ہے ۔

اس موقع پر گلوکار علی ظفر نے کہا کہ کوئی بھی قوم اپنےہیروزکوعزت دیئےبغیرترقی نہیں کر سکتی، علی سد پارہ ایک غیرمعمولی ہیروتھے۔

انہوں نے کہا کہ علی سد پارہ نےازندگی کاخطرہ مول ليکرملک کے لیےغیرمعمولی کامیابیاں حاصل کیں۔

علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ میں اس ہیرو کے لیے ایک گانا گا سکتا تھا تاکہ موسيقی رہنے تک وہ ہماری یادوں سے جڑے رہیں۔

خیال رہے کہ دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سردیوں میں سر کرنے کی مہم پر نکلنے والی علی سدپارہ اور دو غیرملکی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے تھے، اُن کی گمشدگی کو دس روز سے زائد دن گزر چکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ضمنی انتخابات، تحریک انصاف کے ووٹوں میں ڈرامائی کمی

ضمنی انتخابات، تحریک انصاف کے ووٹوں میں ڈرامائی کمی

عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ متعارف کرانا چاہتے ہیں، وزیراطلاعات

عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ متعارف کرانا چاہتے ہیں، وزیراطلاعات