نیو دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پارٹی گرل کا انداز معروف بالی ووڈ اداکار رندیپ ہوڈا کو پسند آگیا،پارٹی گرل کے انداز میں ان کی بنائی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر رندیپ ہوڈا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ کہتے ہیں ’ یہ ہم ہیں،یہ ہمارے لوگ ہیں شوٹ پے اور یہ پارٹی ہورہی ہے‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی سٹیٹ بینک اور یو پی پولیس بھی پارٹی گرل کے انداز میں اپنے پیغامات جاری کرچکی ہے۔