اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر’ یہ ہماری کار ہے ، یہ ہم ہے اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے ‘ کہنے والی لڑکی دانا نیر مبین اس وقت سوشل میڈیا سٹار بن چکی ہیں اورمعلوم ہواہے کہ وہ عوام کے دلوں میں راج ہی نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا بھی جذبہ رکھتی ہیں ۔
دانانیر مبین نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں شرکت کی اور گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے حال ہی میں اے لیول مکمل کیاہے اور آگے یونیورسٹی میں داخلہ لینے کیلئے غور کر ہی ہوں اور گریجوایشن مکمل کرنے کے بعد فوری (سی ایس ایس)مقابلے کا امتحان دینے کا ارادہ رکھتی ہوں اور یہ میری زندگی کا سب سے اہم مقصد بھی ہے ۔ دانانیر نے اپنے نام کے مطلب بتاتے ہوئے کہا کہ یہ قدیم عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کا مطلب ’ دولت ‘ ہے ۔
دنانیر نے اپنی ویڈیو سے متعلق کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری ویڈیو اس قدر مقبول ہو جائے گی، ان کے خیال سے ویڈیو کی غیر معمولی شہرت اس میں موجود تین الفاظ تھے کہ جسے سب اپنی روزمرہ زندگی کے متعلق ڈھال سکتے ہیں۔