in

محب مرزا کی مختصرفلم ’نیٹ فلکس لیول‘دیکھیں

محب مرزا کی مختصرفلم ’نیٹ فلکس لیول‘دیکھیں

ریٹنگز کی دوڑ پر مبنی مختصر فلم ’نیٹ فلکس لیول‘حال ہی میں ریلیز کی گئی۔

بلال یوسف زئی کی ہدایت میں بنائی گئی اس فلم میں آج کل ٹی وی ڈراموں ، ٹاک شوز اور فلموں کے درمیان لگی ریٹنگز کی دوڑ کو واضح کیا گیا جبکہ  اس مختصر فلم میں اداکار محب مرزا اور ریحام رفیق نے مرکزی کردار نبھایا۔

فلم کا دورانیہ صرف 13 منٹ ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ریٹنگز کی دوڑ میں کس طرح پروڈیوسرز نے اچھے مواد کا انتخاب کم کر کے سنسنی کو ترجیح دینا شروع کردی۔

ہدایتکار بلال یوسف زئی نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں بتایا کہ یہ کہانی انہوں نے خود لکھی ہے اور یہ ان کی زندگی میں پیش آںیوالے حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ آج بھی ہمارے ملک میں اچھے کردارنبھانے والے آرٹسٹ پر اچھی شکل والے افراد کو فوقیت دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا زمانے بعد بالی ووڈ نے اس بات کو سمجھ لیا کہ اچھی شکل و صورت سے زیادہ کردار کو اچھی طرح نبھانے والے کی اہمیت ہوتی ہے۔

انہوں نے بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی اور منوج تریپاٹھی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھیں ان اداکاروں نے ایک عرصہ جدوجہد کی لیکن اب زیادہ تر بڑی فلموں اور ویب سریز میں نظر آرہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سمندر پار پاکستانیوں نے انتہائی قلیل وقت میں اتنے ڈالر بھیج دیے کہ وزیر اعظم کی خوشی کی انتہا نہ رہی

سمندر پار پاکستانیوں نے انتہائی قلیل وقت میں اتنے ڈالر بھیج دیے کہ وزیر اعظم کی خوشی کی انتہا نہ رہی

CORONAVIRUS-PAKISTAN

پاکستان میں فعال کرونا کیسز میں کمی، تعداد 25ہزار 383ہوگئی