لاہور میں واقع تاریخی مسجد وزير خان کے سامنے دو روز قبل ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالا گيا جس ميں گلوکار علی ظفر،اداکار شان شاہد سمیت وفاقی وزير فواد چوہدری نے بھرپور حصہ ليا، دھمال کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
لاہورسٹی ٹو لو 2021 کو منانے کے لئے 14 فروری کوڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی جانب سے اس دورے کا اہتمام اور مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔
مہمانوں کو لاہور شہر کا دورہ کروایا گیا بعدازاں انہیں لاہور کی تاریخی مسجد وزیرخان کا بھی دورہ کروایا گیا تاہم مسجد سے باہر آر کر مہمانوں نے دھمال ڈالا ، یہ وہی جگہ مسجد کا داخلی راستہ ہے ۔