بالی ووڈ اداکار جان ابراہم اپنی نئی فلم ’اٹیک‘کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔
گزشتہ روز بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اور تصویر پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اداکار پر ٹیوب لائٹ سے حملہ کرتا ہے۔
پوسٹ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ٹیوب لائٹ لگنے سے ان کی گردن پر خراشیں آئیں ہیں۔
اپنی پوسٹ کے کیشپن میں انہوں نے لکھا کہ یہ سب کھیل کا حصہ ہے۔