in

میں سنگل رہنے سے عاجز آچکی لیکن ہمسفر کیسا چاہیے؟ شلپا شیٹھی کی بہن شمیتا شیٹھی دل کی بات زبان پر لے آئیں

میں سنگل رہنے سے عاجز آچکی لیکن ہمسفر کیسا چاہیے؟ شلپا شیٹھی کی بہن شمیتا شیٹھی دل کی بات زبان پر لے آئیں

میں سنگل رہنے سے عاجز آچکی لیکن ہمسفر کیسا چاہیے؟ شلپا شیٹھی کی بہن شمیتا …

 ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی بہن شمیتا شیٹھی تنہا رہنے سے عاجز آگئیں  اور کہا کہ  اب  فیملی بھی مجھے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتا دیکھنا چاہتی ہے۔

سال 2000ء میں مشہور زمانہ فلم ’’محبتیں‘‘ سے ڈیبیو کرنے والی شلپا شیٹھی کی بہن شمیتا شیٹھی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری فیملی بھی مجھے سنگل دیکھ کر تنگ آچکی ہے، سچ کہوں تو میں خود بھی سنگل رہنے سے عاجز آچکی ہوں۔

شمیتا نے   کہا کہ جہاں ہمسفر کی بات آتی ہے تو آپ کو اپنے مطابق صحیح شخص کا انتخاب کرنا چاہیے کیوں کہ آپ کو باقی زندگی بھی اسی شخص کے ساتھ گزارنی ہوتی ہے، میں اُن لوگوں میں سے نہیں جو کہ شادی کرنے کے چکر میں غلط ہم سفر کا انتخاب کر لیتے ہیں۔

شمیتا نے اپنے ہم سفر سے متعلق یہ بھی کہا کہ میں ایسے ساتھی کی تلاش میں ہوں جس میں احساس ہو، دیانت دار، ذہین، مخلص اور ہنسی مذاق کرنے والا ہو، یہاں تک کہ میری اُمیدوں پر پورا اترتا ہو، کیوں کہ میرے لیے محبت آکسیجن کی مانند ہے اور اس کے بغیر میں زندگی گزارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھی فن کار نے بھی خود کشی کرلی

سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھی فن کار نے بھی خود کشی کرلی

ماہرہ خان نے اپنے دوست سالم کریم سے رشتے پر خاموشی توڑ دی

ماہرہ خان نے اپنے دوست سالم کریم سے رشتے پر خاموشی توڑ دی