اداکار فیصل قریشی کی فلم ’سوری‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
اداکار فیصل قریشی کئی سالوں بعد سہیل جاوید کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سوری‘سے بڑے پردے پر واپسی کررہے ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ فریال محمود مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔
اس سے قبل اداکار فیصل قریشی کے ساتھ مرکزی کردار میں سونیا حسین کو کاسٹ کیا گیا تھا تاہم شیڈول نہ ہونے کے سبب انہیں فلم چھوڑنا پڑی اور ان کی جگہ فریال محمود کو فلم کا حصہ بنایا گیا جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں آمنہ شیخ اور زاہد احمد شامل ہیں۔
فلم ’سوری‘کی کہانی محبت میں اتار چڑھاؤ کے گرد گھومتی ہے کہ کس طرح ایک انسان کو پہلے محبت ملتی ہے لیکن چند وجوہات کی وجہ سے وہ اسے کھو دیتا ہے۔
فلم کی کہانی سہیل جاوید اور آصمہ نبیل نے مشترکہ طور پر لکھی ہے جس کی ہدایات سہیل جاوید نے دی ہیں۔