in

پی ایس ایل افتتاحی تقریب میں کون پرفارم کرےگا؟

پی ایس ایل افتتاحی تقریب میں کون پرفارم کرےگا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والی سیلیبرٹیز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

ترانے کے برعکس پی سی بی نے20 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب کیلئے خاصے بڑے ناموں کا انتخاب کیا ہے، یہ پہلا موقع ہوگا کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم تقریب میں پرفارم کریں گے۔

بورڈ کی جانب سےگزشتہ روزجاری کی جانے والی پریس ریلیزکے مطابق گلوکارعاطف اسلم اورریپرعمران خان (ایمپلائر فیم ) کے علاوہ اداکارہ حمائمہ ملک بھی افتتاحی تقریب کا حصہ ہوں گی۔

تقریب میں پرفارم کرنے والی دیگرشخصیات میں پی ایس ایل سیزن 6 کا ترانہ گانے والی فوک سنگرنصیبو لعل، آئمہ بیگ، ریپرزینگ اسٹنرز(طلحہ انجم اور طلحہ یونس) بھی شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق افتتاحی تقریب تفریح سے بھرپورہوگی۔

تقریب کا کچھ حصہ ترکی میں خصوصی طور پر بنائے گئے ایک اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیاجارہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل بابرحامد کا کہنا ہے کہ اس سال ایونٹ کی افتتاحی تقریب بہت پرجوش ہوگی کیونکہ پاکستانی شائقین کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ہمیشہ کی طرح افتتاحی تقریب کے اختتام پرایونٹ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

میڈیاپر یہ اطلاعات بھی زیر گردش تھیں کہ 3 سیزنز کا ترانہ گانے والے علی ظفر بھی اس بارافتتاحی تقریب کاحصہ ہوں گے، تاہم گزشتہ روز ان کی جانب سےٹوئٹر پرایسی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔

پی ایس ایل کے پہلے چارایڈیشنزکی افتتاحی تقاریب دبئی جبکہ پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔

سیزن 6 کی افتتاحی تقریب پی ٹی وی اسپورٹس اور جیو سوپر پرنشر کی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اماراتی مشن ’ہوپ‘ نے مریخ سے تصویریں بھیجنا شروع کردیں

اماراتی مشن ’ہوپ‘ نے مریخ سے تصویریں بھیجنا شروع کردیں

محمد رضوان کو ملتان سلطانز کی کپتان مل گئی

محمد رضوان کو ملتان سلطانز کی کپتان مل گئی