in

ایشل فیاض کاملکہ ترنم نورجہاں کوخراج عقیدت

ایشل فیاض کاملکہ ترنم نورجہاں کوخراج عقیدت

بھارتی میوزک کمپنی ملکہ ترنم نورجہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ویلنٹائنزڈے کی مناسبت سے گانے ”اک اک شے چنا” کا ری مکس ریلیز کررہی ہے۔

ملکہ ترنم کے اس گانے کو ری مکس کیلئے روما خان نے گایا ہے جبکہ اس کی میوزک ویڈیو میں ایشل فیاض اور عُمربٹ شامل ہیں۔

ماڈل و اداکارہ ایشل فیاض نے معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر کی فلم ” کاف کنگنا ” میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

محبت کرنے والوں کے عالمی دن کے لحاظ سے تیار کیا جانے والا یہ گانا میگ اسٹوڈیو انڈیا کی جانب سے 13 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔

ایشل فیاض نے بھی انسٹا گرام پر گانے کا پوسٹر شیئرکیا۔

اک اک شے چنا’، میڈم نورجہاں نے سال 1974میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم سدھا راستہ کیلئے گایا تھا۔فلم کی کاسٹ میں سلطان راہی، نغمہ ، ممتاز، علی اعجاز اور دیگر شامل تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانی”چڑیلز”نےبھارت کوایوارڈ جتوادیا

پاکستانی”چڑیلز”نےبھارت کوایوارڈ جتوادیا

ویڈیواسکینڈل کی تحقیقات:وزارتِ انسانی حقوق کادفترکمیٹی سیکرٹریٹ ہوگا

ویڈیواسکینڈل کی تحقیقات:وزارتِ انسانی حقوق کادفترکمیٹی سیکرٹریٹ ہوگا