in

حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز”راز”کاٹریلرجاری

حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز”راز”کاٹریلرجاری

معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کی ویب سیریز ”راز” کا تھرل سے بھرپورٹریلرجاری کردیا گیا۔

اس ویب سیریز سے حریم شاہ اپنا ایکٹنگ ڈیبیوکررہی ہیں۔ یہ واضح نہیں کیاگیا کہ فلم ٹک ٹاک اسٹارکی ذاتی زندگی پر بنائی گئی تاہم ٹریلرسے یہی اندازہ ہورہا ہے۔

راز کو نیٹ فلکس کی طرز پرپہلی پاکستانی اسٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس پرجلد دیکھا جاسکے گا۔

ٹریلر55 سیکنڈ کے دورانیے پرمشتمل ہے حریم شاہ اور اردو فلکس دونوں نے آفیشل انسٹا اکاونٹس پر جاری کیا۔ آغازمیں حریم کو کمرے میں نوٹ اڑاتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ذاتی زندگی میں مفتی عبدالقوی کی متنازع ویڈیوزجاری کرنے اور انہیں تھپڑ مارنے والی حریم کو ویب سیریزمیں کبیر نامی مولوی کے ساتھ اسیکنڈلائز ہوتے دکھایا گیا ہے۔اس کے علاوہ مفتی قوی کو مارے جانے والےتھپڑکی ایک جھلک بھی ٹریلرمیں شامل کی گئی ہے۔

ٹریلرایک منظرمیں حریم کا کہنا ہے ”میں آزاد ہونا چاہتی ہوں، میں تنگ آ گئی ہوں ان دقیانوسی باتوں سے”۔ ایک موقع پر دوست انہیں شہرت حاصل کرنے کیلئے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہتی ہے ” شناخت پانے کیلئے شناخت کھوسکتی ہو انٹرنیٹ کی دنیا میں جھوٹ بہت بکتا ہے؟”۔

اردوفلکس کی جانب سے فی الحال کاسٹ یا ویب سیریز ریلیزکرنے کی تاریخ سے متعلق کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

اس ویب سیریز کے رائٹر منصورسعید ہیں اورڈائریکٹراسد علی زیدی ہیں جبکہ اسے فرحان گوہر پروڈیوس کریں گے۔

اردو فلکس پررواں ماہ کےاختتام سے ڈرامے، فلمیں، دستاویزی فلمیں، کامیڈی اور رئیلٹی شوزسمیت ترکی کے ڈرامے بھی اردو ڈبنگ کے ساتھ نشرکیے جائیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سینیٹ انتخابات کےشیڈول میں ترمیم کردی گئی

سینیٹ انتخابات کےشیڈول میں ترمیم کردی گئی

انسدادِدہشت گردی عدالت:عذیربلوچ کےخلاف مقدمات میں پیشرفت

انسدادِدہشت گردی عدالت:عذیربلوچ کےخلاف مقدمات میں پیشرفت