in

حرامانی نےنصیبو لعل کوپی ایس ایل کی رانی قرار دیدیا

حرامانی نےنصیبو لعل کوپی ایس ایل کی رانی قرار دیدیا

پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے پی ایس ایل ترانہ گانے والی نصیبو لعل کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے اور ناقدین کو چُپ کروادیا۔

حرا مانی نے انسٹاگرام پر نصیبو لعل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اصل فنکار اصل ہی ہوتا ہے واہ پی ایس ایل کو نصیبو لعل نے کیا گانا دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مزے کی بات یہ ہے کہ 1980 سے یہ آواز لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہے انٹرنیٹ کا دور تو اب آیا ہے۔نصیبو لعل کی آواز نے اس دور میں بھی چھکا مار دیا، ہم آپ کا احترام کرتے ہیں، آج کل کے لوگوں کو کیا پتہ کہ اصل فین فالوونگ ہوتی کیا ہے۔

حرا مانی نے مشورہ دیا کہ ہماری نصیبو کی کامیابی اور آواز جس سے ہضم نہیں ہورہی وہ تکیہ میں منہ ڈالیں اور سو جائیں، کوئی اپنے خوابوں میں بھی اس آواز میں نہیں گا سکتا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں نصیبو لعل کو پی ایس ایل کی رانی قرار دیا اور کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا آپ پہچان سکتے ہیں یہ کون سی اداکارہ ہے؟

کیا آپ پہچان سکتے ہیں یہ کون سی اداکارہ ہے؟

کوئٹہ، پولیس ڈی ایس پی ڈکیتی میں ملوث نکلا

کوئٹہ، پولیس ڈی ایس پی ڈکیتی میں ملوث نکلا