in

اداکارہ میرا کی نئی ویڈیو وائرل

اداکارہ میرا کی نئی ویڈیو وائرل

اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے گھر میں کھانا پکارہی ہے،ویڈیو میں انہوں نے اپنی کمزور انگریزی کا بھی اعتراف کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ میرا بتارہی ہیں کہ وہ دیسی مرغی پکا رہی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ سالن بنانے سے قبل انہوں نے دیسی مرغی سے یخنی بنائی۔

میرا کی جانب سے دیسی مرغی سے یخنی بنائے جانے کے دعوے کی تصدیق ویڈیو میں ان کے گھر کے دکھائی دینے والے ملازمین نے بھی کی اور کہا کہ یخنی مزیدار تھی۔

ساتھ ہی ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ دراصل ان کے ماموں کے بیٹے نقوی ان کے گھر مہمان بن کر آئیں ہیں، اس لیے وہ ان کے لیے رات کا کھانا تیار کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ میرا نے اپنے ماموں کے بیٹے بابر نقوی کو بھی دکھایا اور ساتھ ہی انگریزی میں اپنا تعارف کراتے وقت ماموں کے بیٹے کے کہنے پر والد کا نام جنرل سرور بتایا, ان کے برابرمیں کھڑے بابر نقوی نے میرا کی بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا اس کے علاوہ یہ جنرل نقوی کی بھانجی ہیں۔

میرا نے جب یہی الفاظ انگلش میں دوہرائے تو وہ غلطی سے جنرل نقوی کو جنرل نقلی کہہ گئیں۔ جس پر وہاں موجود تمام لوگ ہنسنے لگے۔ میرا نے بھی ہنستے ہوئے کہا گڑبڑ ہوگئی نا انگلش بولتے ہوئے سب گڑبڑہوجاتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خاتون افسر نے سڑک شوہر کے نام سے منسوب کردی

خاتون افسر نے سڑک شوہر کے نام سے منسوب کردی

الطاف حسین تقریباً ایک ماہ بعد اسپتال سے ڈسچارج

الطاف حسین تقریباً ایک ماہ بعد اسپتال سے ڈسچارج