in

میری تو خواہش ہے کہ اگلا ترانہ ۔ ۔ ۔ پی ایس ایل سکس کا ترانہ ریلیز ہونے پر اداکارہ حرا مانی بھی خاموش نہ رہ سکیں

میری تو خواہش ہے کہ اگلا ترانہ ۔ ۔ ۔ پی ایس ایل سکس کا ترانہ ریلیز ہونے پر اداکارہ حرا مانی بھی خاموش نہ رہ سکیں

میری تو خواہش ہے کہ اگلا ترانہ ۔ ۔ ۔ پی ایس ایل سکس کا ترانہ ریلیز ہونے پر …

کراچی (ویب ڈیسک)  نصیبو لعل کی آواز میں پی ایس ایل سکس کے ترانے کی تعریف کرتے ہوئے اداکارہ حرا مانی نے  کہا ہے کہ میری خواہش ہے اگلا پی ایس ایل کا ترانہ بھی نصیبو لعل ہی گائیں،  ہماری نصیبو کی کامیابی اور آواز جن سے ہضم نہیں ہورہی وہ تکیے میں منہ ڈالیں اور سوجائیں۔

 انسٹاگرام پر گلوکارہ نصیبو لعل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے حرامانی نے لکھا واہ واہ کیا گانا گادیا ، یہ آواز یہ انداز اصل فنکار اصل ہی ہوتا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ 1980 سے یہ آواز لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہے۔ انٹرنیٹ کا دور تو اب آیا ہے اور اس دور میں بھی چھکا ماردیا نصیبو کی آواز نے۔ اور سب سے بہترین بات یہ ہے کہ آج تک پی ایس ایل کا گانا اتنا ہٹ ہوا ہی نہیں جتنا یہ ہوا ہے۔

حرا مانی نے مزید لکھا میڈم ہم آپ کی عزت کرتے ہیں بس یہ ایلیٹ برگرز تنقید نگار انٹرنیٹ کے دور کے ہم جیسے کم فالوورز والے ان کو کیا پتہ کہ اصل فین فالووئنگ ہوتی کیا ہے۔ میں شرط لگاسکتی ہوں کوئی اپنے خوابوں میں بھی اس پچ پہ نہیں گا سکتا۔

ادکارہ نے پی ایس ایل انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میچ سے پہلے ہی چھکا مارگئی ہے ان کی آواز ماشااللہ۔ جس کا ہاتھ اللہ پکڑتا ہے اس کو زمانے کا کیا ڈر، اللہ آپ کو اور کامیابی دے،  ہمیں آپ پر فخر ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خاتون کی وائرل ویڈیو پرصباقمرکی دلچسپ پیروڈی

خاتون کی وائرل ویڈیو پرصباقمرکی دلچسپ پیروڈی

سینیٹ الیکشن لاہور سے ن لیگ معروف قانون دان کو ٹیکنو کریٹ کی نشست پر لانے کی خواہشمند

سینیٹ الیکشن لاہور سے ن لیگ معروف قانون دان کو ٹیکنو کریٹ کی نشست پر لانے کی خواہشمند