in

بیٹے کے نئے البم پر عدنان سمیع خان کا تبصرہ

بیٹے کے نئے البم پر عدنان سمیع خان کا تبصرہ

معروف گلوکار عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے صاحبزادے اذان سمیع خان نے پہلا سولو میوزک البم ’میں تیر‘کا ٹائٹل سونگ ریلیز کردیا گیا۔

بیٹے کے پہلے البم کی ریلیز پر عدنان سمیع خان نے بھی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ۔

عدنان سمیع خان نے اذان کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سننے میں شاندار دیکھنے میں خوبصورت ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ماشاللہ مجھے تم پر بے حد فخر ہے ‘۔

گلوکاروموسیقار اذان سمیع خان اس گانے میں کی میوزک ویڈیو میں خود دکھائی دیں گے،ان کے ہمراہ کینیڈین نژاد پاکستانی ماڈل ماہین صدیقی ہیں۔

گانا محبت کرنے والوں کے عالمی دن ویلنٹائنزڈے سے قبل ریلیز کیا گیا،میوزک ویڈیو کے ڈائریکٹراحتشام الدین ہیں جبکہ موسیقی بھارتی موسیقار مغدیب باس کی ترتیب دی ہوئی ہے۔

اذان سمیع خان کا پہلا سولو البم فروری کے آخری ہفتے میں ریلیزکیا جائے گا، البم میں میں تیرا، جادو نگری، ماہیا، ڈھولنا،عاشقی، میرے سجنارے سمیت دیگر گانے شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پہلا ٹی20: جنوبی افریقہ کو جیت کیلیے 170رنز کا ہدف

پہلا ٹی20: جنوبی افریقہ کو جیت کیلیے 170رنز کا ہدف

کراچی سے بحرین منشیات کی اسملگنگ کی کوشش ناکام

کراچی سے بحرین منشیات کی اسملگنگ کی کوشش ناکام