in

بھارت کی معروف ترین گلوکارہ اور رقاصہ سپنا چوہدری کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

بھارت کی معروف ترین گلوکارہ اور رقاصہ سپنا چوہدری کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

بھارت کی معروف ترین گلوکارہ اور رقاصہ سپنا چوہدری کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ …

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دہلی پولیس کے معاشی کرائم ونگ نے بھارت کی معروف ہریانی گلوکارہ اور رقاصہ ’ سپنا چوہدری ‘ کے خلاف دھوکہ دہی اور اعتماد کو توڑنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپنا چوہدری کے خلاف مقدمہ سلیبرٹی مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے درخواست دائر کرنے پر درج کیا گیاہے ، کمپنی نے سپنا چوہدری اور دیگر افراد جن میں رقاصہ کا بھائی اور ماں بھی شامل ہیں ، پر فنڈز کے غلط استعمال ، دھوکہ دہی اور سازش کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں ۔

ایف آئی آر کے مطابق ’ پی اینڈ ایم مویز پرائیویٹ لیمیٹڈ ‘ کے ڈائریکٹر پاون چاولہ سلیبریٹی مینجمنٹ کے معاملات کو دیکھتے ہیں ، انہوں نے سپنا چوہدری اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کمپنی کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس میں واضح طور پر درج ہے کہ سپنا چوہدری کسی اور کمپنی کے ساتھ نہ تو کام کر سکتی ہیں اور نہ اس میں شامل ہو سکتی ہیں جبکہ اس کے علاوہ وہ کسی کلائنٹ کے ساتھ بھی براہ راست رابطہ بھی نہیں کر سکتیں ۔فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کے مطابق سپنا چوہدری معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں میں ملوث رہیں ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ایس ایل 6: آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ شروع

پی ایس ایل 6: آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ شروع

اسلام آبادہائیکورٹ حملہ،4وکلاجوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آبادہائیکورٹ حملہ،4وکلاجوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل