پاکستان کے بہترین موسیقاروں میں سے ایک اذان سمیع خان کے پہلے سولو میوزک البم ” میں تیرا،، کا ٹائٹل سونگ ریلیز کردیا گیا۔
گلوکاروموسیقار اذان سمیع خان اس گانے میں کی میوزک ویڈیو میں خود دکھائی دیں گے ، ان کے ہمراہ کینیڈین نژاد پاکستانی ماڈل ماہین صدیقی ہیں۔
گانا محبت کرنے والوں کے عالمی دن ویلنٹائنزڈے سے قبل ریلیز کیا گیا، گزشتہ شام ریلیز سے اب تک اسے یو ٹیوب پر57 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
شائقین موسیقی نےکمپوزیشن اور اذان سمیع کی خوبصورت گائیکی کو سراہتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔
میوزک ویڈیو کے ڈائریکٹراحتشام الدین ہیں جبکہ موسیقی بھارتی موسیقار مغدیب باس کی ترتیب دی ہوئی ہے۔
اذان سمیع خان کا پہلا سولو البم فروری کے آخری ہفتے میں ریلیزکیا جائے گا، البم میں میں تیرا، جادو نگری، ماہیا، ڈھولنا،عاشقی، میرے سجنارے سمیت دیگر گانے شامل ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران عدنان سمیع نے بتایا تھا کہ پہلی البم کی تیاری میں دنیا کے 5 ممالک پاکستان، بھارت، ترکی، مکدونیا اوربرطانیہ کے 63 موسیقاروں و تکنیکی عملے نے ان کا ساتھ دیا ہے۔