قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی راولپنڈی ايکسپريس شعيب اختر کو بھی پی ايس ايل کے چھٹے ايڈيشن کا ترانہ پسند نہ آيا۔
سابق فاسٹ بالر شعيب اختر نے کہا کہ بچوں کو پی ايس ايل 6 کا ترانہ سنايا تو انہوں نے چیخ ماری ہے وہ ڈر کربھاگ گئے، بچے گانا سن کر ايسا ڈرے کہ پاس نہيں آرہے ۔
شعیب اختر نے کہا کہ میں پی سی بی سے سخت ناراض ہوں کیس کرنے والا ہوں ان پر، پی ایس ایل سانگ کی اتنی بری کمپوزیشن اتنا برا گانا! پی سی بی کا کون شخص ہے جس نے آئیڈیا عکس کیا ہے۔