in

شادی کیلئےنادیہ خان کا2نکاتی ایجنڈہ کیا تھا؟

شادی کیلئےنادیہ خان کا2نکاتی ایجنڈہ کیا تھا؟

جنوری 2021 کے آغازمیں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے فالوورز کو فیصل سے پہلی ملاقات سے لیکر شادی تک کا احوال سنایا ہے، اس شادی کیلئے نادیہ کی جانب سے 2 شرائط رکھی گئی تھیں۔

اپنے یو ٹیوب چینل پرفیصل کے ہمراہ تقریبا 30منٹ دورانیے ویڈیو میں نادیہ اور فیصل نے مداحوں کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس جوڑی کی پہلی ملاقات شادی سے 4 ماہ قبل ہوئی تھی جب اسلام آباد سے کراچی جانے والے فیصل ممتازکو دونوں کی ایک مشترکہ دوست نے نادیہ کیلئے پارسل دیکر ان کے گھربھیجا۔ 10 منٹ بیٹھںے کی نیتسے جانے والے فیصل پہلی ہی ملاقات میں نادیہ سے ساڑھے 3 گھنٹے گپ شپ کر کے اٹھے اور یہ محسوس کیا کہ انہیں یہ تعلق آگے بڑھاناہے۔

بعد میں ہمت کر کے نادیہ کو فون کیا اوردونوں نے مسلسل 9 گھنٹے فون پربات کی، فیصل ممتاز نے بتایا کہ نادیہ کو شادی کی پیشکش کی مگر انہوں 2 شرائط رکھ دیں۔

نادیہ خان نے بتایا کہ میں بچوں اور بڑوں کی رضامندی کے شرط رکھی، کیونکہ ہم دونوں کے بچے تھے توان کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا تھا اس لیے ان کی اجازت کے بعد ہی والدین سے بات کرنے کیلئے کہا۔

فیصل ممتاز نے نادیہ کے بچوں کی بے انتہا تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ان کے ساتھ فون پربات چیت شروع کی، ملاقات کی اور پھر ایک دن ڈنر کے دوران ان سے پوچھا۔ میرے بیٹے ہانی نے بھی بخوشی اجازت دی جس کے بعد والدین سے بات کی۔

تمام مراحل طے کرنے کے بعد اس جوڑے نے محض 10 دن کے اندر شادی کرلی کیونکہ فیصل ممتاز کے 18 سالہ بیٹے ہانی کو اعلیٰ تعلیم کیلئے امریکا جاناتھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نادیہ کے شادی کے جوڑوں کی قیمت لاکھوں نہیں ہزاروں میں ہے جن کی قیمت میں نے خود کم کروائی۔

نادیہ خان پاکستان ٹیلیویژن پر ” مارننگ ایٹ ہوم ” نامی شو کی میزبانی کرتی ہیں جبکہ ان کے ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ آفیسر اورفائٹر پائلٹ ہیں جو 1970 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔

اداکارہ کے 3 بچے علیزے، اذان اورکیان ہیں۔ میڈیا پر آنے والی اطلات کے مطابق یہ نادیہ کی تیسری شادی ہے تاہم انسٹا پوسٹ میں ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نادیہ نے لکھا تھا کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے اورچھوٹابیٹا کیان لے پالک ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نصیبولعل کوپی ایس ایل ترانہ گانےکاموقع کیسےملا؟

نصیبولعل کوپی ایس ایل ترانہ گانےکاموقع کیسےملا؟

زوم ویڈیو کال میں وکیل کےبجائے بلی نمودار

زوم ویڈیو کال میں وکیل کےبجائے بلی نمودار