in

میرے اندر بھی ایک موسیٰ ہے، عمران اشرف

میرے اندر بھی ایک موسیٰ ہے، عمران اشرف

اداکار عمران اشرف کہتے ہیں کہ ڈرامہ رقص بسمل ختم ہونے کے بعد لوگوں کو عمران اشرف یاد رہے نہ رہے لیکن موسیٰ ضرور یاد رہ جائے گا۔

گزشتہ دنوں لاہور میں عمران اشرف برائیڈل کیٹیور ویک میں شوسٹاپر کے طور پر شریک ہوئے۔اس موقع پر اردو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے اپنے ڈرامہ رقص بسمل کے حوالے سے کہا کہ یہ کردار میں نے بہت ہی دل کے ساتھ کیا ہے ڈرامہ ختم ہونے کے بعد لوگوں کو عمران اشرف یاد رہے نہ رہے لیکن موسیٰ ضرور یاد رہ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کردار بتاتا ہے کہ غلطیاں کس سے نہیں ہوتیں، سب سے ہوتی ہیں لیکن ان غلطیوں سے سیکھنا چاہیے اور میرے نزدیک محبت غلطی نہیں ہے، موسیٰ ہیرو ہے۔ اس کردار کو کرنے سے پہلے میں نے خود کو یہ سمجھ لیا تھا کہ میں پیر قدرت اللہ شہاب کا بیٹا موسیٰ ہوں۔

عمران اشرف نے کہا کہ میرے اندر بھی ایک موسیٰ ہے اور محبت کون نہیں کرتا؟ ہر کوئی محبت کرتا ہے میں نے بھی محبت کی ،محبت کرنا میری عادت ہے، میری ضرورت ہے۔ میں ہر خوبصورت رشتے سے محبت کرتا ہوں اس کو عزت دیتا ہوں، محبت میرے لیے اتنی ہی ضروری ہے جیسے کہ سانس لینا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میرانشاہ میں ایمبولینس ڈمپر سے ٹکرا گئی، 5افراد جاں بحق

میرانشاہ میں ایمبولینس ڈمپر سے ٹکرا گئی، 5افراد جاں بحق

حکومت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،فضل الرحمان

حکومت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،فضل الرحمان