in

’لوگوں کو اس گیت سے مسئلہ کیا ہے؟‘ مہوش حیات نے پی ایس ایل چھ کے آفیشل گانے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیدیا

’لوگوں کو اس گیت سے مسئلہ کیا ہے؟‘ مہوش حیات نے پی ایس ایل چھ کے آفیشل گانے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیدیا

’لوگوں کو اس گیت سے مسئلہ کیا ہے؟‘ مہوش حیات نے پی ایس ایل چھ کے آفیشل گانے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے ترانے پر تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ لوگوں کو اس گیت سے مسئلہ کیا ہے؟

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں پی ایس ایل چھ کے آفیشل ترانے کی ویڈیو شیئر کی اور اس پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اب تک نہیں سمجھ سکی کہ اس گانے میں لوگوں کو مسئلہ کیا ہے؟ یہ ترانہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے بولڈ اور نئے انداز پر مبنی ہے، مجھے تو پی ایس ایل 2021ءکا گیت بے حد پسند آیا۔ 

مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ ہم ہمیشہ پرانے انداز پر ہی رہنا چاہتے ہیں، کوئی بھی مختلف انداز اپنانے کو تیار نہیں، لہٰذا اس گیت پر تنقید ختم ہونی چاہئے کیونکہ یہی وہ باتیں ہیں جو کہ ہمارے ملک میں تخلیقی صلاحیتوں کو دباتی ہیں۔ اس وقت ہمیں نت نئی آواز اور خیالات کی ضرورت ہے، ساتھ ہی انہوں نے ویل ڈن پی ایس ایل بھی لکھا۔

واضح رہے کہ سپر لیگ چھ کے ترانے میں نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ سٹنر گروپ نے فن کا مظاہرہ کیا ہے تاہم وہ صارفین کو متاثر کرنے میں ناکام رہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے اس پر شدید تنقید ہوئی یہاں تک کہ ٹوئٹر پر گانے سے متعلق ناپسندیدگی ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گئی تھی۔

مزید :

کھیلتفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رشی کپور کے بھائی اور بالی ووڈ کے معروف اداکار دنیا سے رخصت ہو گئے 

رشی کپور کے بھائی اور بالی ووڈ کے معروف اداکار دنیا سے رخصت ہو گئے 

فواد چوہدری کی اہلیہ نے فیشن کی دنیا میں قدم رکھ دیا

فواد چوہدری کی اہلیہ نے فیشن کی دنیا میں قدم رکھ دیا