in

بھارتی کسانوں کیلئے میاخلیفہ پھر میدان میں آگئیں پریانکاچوپڑا کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

بھارتی کسانوں کیلئے میاخلیفہ پھر میدان میں آگئیں پریانکاچوپڑا کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

بھارتی کسانوں کیلئے میاخلیفہ پھر میدان میں آگئیں، پریانکاچوپڑا کو تنقید کا …

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)فحش فلموں کی سابق لبنانی نژاد امریکی اداکارہ میاخلیفہ بھارتی دارالحکومت میں دھرنے پر بیٹھے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی میں کھل کر بول رہی ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے ذریعے کئی بار ان مظاہرین کے حق میں آواز اٹھائی جس پر مودی سرکار کے حامیوں کی طرف سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم انہوں نے اس تنقید کی پروا نہ کرتے ہوئے ایک بار پھر لوگوں کی حوصلہ افزائی کر دی ہے کہ وہ اس دھرنے میں شریک کسانوں کی مدد کریں اور انہیں کھانا و دیگر ضروری اشیاءپہنچائیں۔

انڈیا ٹائمز کے میا خلیفہ نے اس معاملے پر خاموش رہنے پر اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بھی تنقید کا نشانہ بناڈالا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پریانکا چوپڑا بھارتی کسانوں کے معاملے پر اسی طرح خاموش ہیں جس طرح بیروت میں ہونے والے تباہ کن بم دھماکے پر گلوکارہ شکیرا خاموش رہیں۔میا خلیفہ کا کہنا تھا کہ ”میں متجسس ہوں کہ کیا کسی موقع پر مسز جونس بھی آواز اٹھائیں گی یا اسی طرح خاموش رہیں گی۔“واضح رہے کہ میا خلیفہ نے گزشتہ روز بھی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ کھانے سے بھری ہوئی ایک پلیٹ دکھاتے ہوئے بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کون کس کا آدمی ہے؟شہزاد رائے کا سیاسی گانا وائرل

کون کس کا آدمی ہے؟شہزاد رائے کا سیاسی گانا وائرل

ویڈیو: پاکستانی شہری نے گاؤں میں ریلوے اسٹیشن بنادیا

ویڈیو: پاکستانی شہری نے گاؤں میں ریلوے اسٹیشن بنادیا