in

سجل علی نے اپنی آدھی سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کردیں لیکن کیوں؟

سجل علی نے اپنی آدھی سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کردیں لیکن کیوں؟

سجل علی نے اپنی آدھی سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کردیں لیکن کیوں؟

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مداحوں اور ناقدین دونوں کی پسندیدہ اداکارہ سجل علی نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنے اداکاری کا لوہا منوایا لیکن اب اچانک انہوں نے انسٹاگرام کی آدھی پوسٹس ڈیلیٹ کردیں جنہیں دیکھ کر ان کے مداح بھی دنگ رہ گئے ۔ 

ستائیس سالہ اداکارہ نے پوسٹیں ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کئی لوگوں کو اَن فالو بھی کردیا۔ تازہ اقدام  سے قبل سجل علی کے اکائونٹ پر  پوسٹوں کی تعداد 750 تھی جو اب کم ہو کر 371 رہ گئی ۔

ابتدائی طورپر اداکارہ کی طرف سے یہ قدم اٹھائے جانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن ان کے مداح جاننے کے لیے بے چین ہیں۔ 

پاکستان کی مقامی انڈسٹری میں نام بنانے کے بعد اب سجل علی  انٹرنیشنل سطح پر وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ کی لکھی ہوئی رومانوی کامیڈی فلم  کرنے جارہی ہیں اور آخری اطلاعات تک اس کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ 

یادرہے کہ ڈرامہ الف کی اداکارہ سجل علی پاکستان کے ساتھ ساتھ انڈیا میں بھی مشہور ہیں اور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی کچھ عرصہ پہلے اپنی پرانی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرچکی ہیں، سجل علی کے تازہ اقدام کو کچھ ناقدین دپیکا کی نقل بھی قراردے رہے ہیں ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Senate

سینیٹ انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر

چونیاں میں 80سالہ شخص کی 75سالہ خاتون سے شادی

چونیاں میں 80سالہ شخص کی 75سالہ خاتون سے شادی