in

فواد چوہدری کی اہلیہ نے فیشن کی دنیا میں قدم رکھ دیا

فواد چوہدری کی اہلیہ نے فیشن کی دنیا میں قدم رکھ دیا

فواد چوہدری کی اہلیہ نے فیشن کی دنیا میں قدم رکھ دیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے ’نسا حسین‘ کے نام سے اپنے فیشن برانڈ کا اجرا کردیا۔

حبا فواد نے حالیہ برائڈل کوٹیور ویک میں اپنا فیشن برانڈ لانچ کیا۔

نسا حسین کیلئے اداکارہ ریشم اور حریم فاروق نے بطور شوزٹاپر ریمپ پر واک کی۔

سپر ماڈل سنیتا مارشل بھی فواد چوہدری کی اہلیہ کے کپڑوں میں ملبوس نظر آئیں۔

اداکارہ فاطمہ سہیل نے بھی نسا حسین کیلئے ماڈلنگ کی۔

حبا فواد کے مطابق پاکستان کی فیشن انڈسٹری نے پوری دنیا میں اپنا نام کمایا، پاکستان کے عروسی ملبوسات کو بہترین لباس میں شمار کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب جب فواد چوہدری سے پوچھا گیا کہ وہ مردوں کے ملبوسات کا اپنا برانڈ کب متعارف کرائیں گے تو انہوں نے کہا کہ ان کا شعبہ سیاست ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’لوگوں کو اس گیت سے مسئلہ کیا ہے؟‘ مہوش حیات نے پی ایس ایل چھ کے آفیشل گانے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیدیا

’لوگوں کو اس گیت سے مسئلہ کیا ہے؟‘ مہوش حیات نے پی ایس ایل چھ کے آفیشل گانے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیدیا

سدپارہ ودیگر کی تلاش کےلیےسرویلنس طیارہ استعمال ہوگا

سدپارہ ودیگر کی تلاش کےلیےسرویلنس طیارہ استعمال ہوگا