in

اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی سابق ایئر فورس پائلٹ فیصل سے شادی ملاقات کیسے ہوئی اور پھر بات کس طرح آگے بڑھی ؟ پہلی مرتبہ تفصیلات بتا دیں 

اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی سابق ایئر فورس پائلٹ فیصل سے شادی ملاقات کیسے ہوئی اور پھر بات کس طرح آگے بڑھی ؟ پہلی مرتبہ تفصیلات بتا دیں 

اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی سابق ایئر فورس پائلٹ فیصل سے شادی ، ملاقات کیسے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سال کے آغاز میں پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے پاکستان ایئر فورس کے ریٹائرڈ آفیسر اور پائلٹ فیصل راﺅ سے شادی کی تھی تاہم چٹ منگی پٹ بیاہ کے ساتھ ساتھ انہوں نے پہلی نظر کی محبت کی کہانی بھی بیان کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نادیہ خان اور ان کے شوہر فیصل ممتاز راﺅ نے اپنے یوٹیوب چینل پر تفصیلی ویڈیو شیئر کی ہے ، جس میں نادیہ نے بتایا کہ ہماری ملاقات آج سے چارماہ قبل ہو ئی تھی فیصل نے بتایا کہ مجھے دوستوں نے ایک بیگ دیا اور کہا کہ آپ یہ بیگ اس پتے پر پہنچانا ہے ، میں بیگ لے کر پتے پر پہنچ گیا اور میں بیٹھ کر اپنے موبائل فون میں مصروف تھا کہ نادیہ نے آ کر سلام کیا ، پہلی ملاقات کیلئے نادیہ بھی منتظر تھیں ۔

نادیہ نے کہا کہ اس بیگ میں میرا میک اپ تھا میں منتظر کیوں نہ ہوتی ، مجھے میری دوست کہا کہ ہمارا یک ہینڈسم دوست آپ کا بیگ لے کر آ رہاہے اور آپ نے بتانا ہے کہ وہ آپ کو کیسے لگے ہیں ، میں نے کہا کہ بھئی میں کیوں بتاﺅں گی، ملیں گے ، انہیں چائے پلائیں گے اور بائے بائے کر دیں گے ۔

فیصل نے کہا کہ جب میں ملاقات کیلئے گیا تو میرا ارادہ تھا کہ پانچ سے دس منٹ بیٹھوں گا اور پھر نکل جاﺅں گا لیکن جب نادیہ سے باتیں شروع ہوئیں تو وقت کا اندازہ ہی نہیں ہوا اور ملاقات دو گھنٹے سے بھی طویل ہو گئی ، مجھے نادیہ سے پہلی نظر میں ہی محبت ہو گئی تھی ۔ نادیہ نے کہا کہ ایئر فورس کا مجھے شروع سے ہی کرش ہے تو میں نے ان سے بہت سی کہانیاں سنیں اور باتیں بھی کیں کیونکہ ہمارا شہر ایک ہی ہے ۔

فیصل نے کہا کہ کچھ دن بعد میں نے نادیہ سے ایک بار پھر فون پر رابطہ کیا اور یہی وہ رات تھی جب میں نے اور نادیہ نے ایک دوسرے سے بہت سی باتیں شیئر کیں۔نادیہ خان نے اس رات میں کی گئی گفتگو سے متعلق بتایا کہ ہم نے اس رات 9 گھنٹے ایک دوسرے سے بات کی۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی:بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج،6 ملزمان نامزد

کراچی:بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج،6 ملزمان نامزد

حکومت آرڈیننس کے ذریعے آئین تبدیل کرنا چاہتی، شاہد خاقان

حکومت آرڈیننس کے ذریعے آئین تبدیل کرنا چاہتی، شاہد خاقان